ارریہارولاہم خبریںبہارتعلیم و روزگار

بہار محکمہ تعلیم : خواتین کی خصوصی چھٹی کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں

نوادہ: خواتین کی خصوصی چھٹی کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ وہ اپنی ریٹائرمنٹ تک خصوصی چھٹی کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر اننت کمار نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہیڈ ماسٹر اساتذہ کو خصوصی چھٹی دینے میں سوال-جواب نہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کارکنان اور اساتذہ کو خصوصی چھٹی کے لیے عمر کی کسی حد کے بغیر ہر ماہ دو دن کی خصوصی چھٹی دینے کا قانون ہے۔یعنی اساتذہ کو موجودہ اصول کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال تک خصوصی چھٹی لے سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

ڈی پی او نے کہا کہ سکولوں کے اساتذہ کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ خصوصی چھٹی کی درخواست دینے پر ہیڈ ماسٹر/انچارج ہیڈ ماسٹر خواتین کارکنان و اساتذہ کو بلا وجہ سوال و جواب کر کے ان کی توہین کی جاتی ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ اگر مستقبل میں اساتذہ کی جانب سے ایسی شکایات موصول ہوئیں تو متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button