بھاگلپوربہار

بہار: سسرال سے ہولی کھیل کر واپس آنے والے بہنوئی اور سالی کی سڑک حادثے میں موت

بہار کے بھاگلپور میں اپنے سسرال میں ہولی کھیلنے کے بعد اپنی دو سالیوں کو لیکر موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہے بہنوئی نے بجلی کے کھمبے میں زبردست ٹکر مار دی ۔ اس حادثے میں بہنوئی اور ایک سالی کی موت ہو گئی۔ جبکہ دوسری سالی بری طرح زخمی ہے۔ اسے تشویشناک حالت میں بھاگلپور ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ تارا پور تھانہ علاقہ کے شانتی نگر کا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ٹرپل لوڈنگ کی وجہ سے موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی اور سڑک کے کنارے لگے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ یہ تصادم اتنا زبردست تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان (بہنوئی) اور ایک خاتون (سالی) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک اور لڑکی (دوسری سالی) شدید زخمی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع تارا پور تھانے کو دی جس کے بعد تارا پور تھانہ صدر راجیش کمار رنجن اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولس نے تینوں بائک سواروں کو اٹھایا اور علاج کے لیے تارا پور سب ڈویژنل اسپتال بھیج دیا ۔جہاں نوجوان اور ایک لڑکی کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ دوسری لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کے لیے بھاگلپور ریفر کر دیا ۔

پولیس کے مطابق بھاگلپور ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقے کے مسہری کا رہنے والا سبودھ بیند جمعہ کو ٹیٹیا بمبر تھانہ علاقے میں بروئی ہولی کھیلنے کے لیے اپنے سسرال آیا تھا۔ ہولی کھیلنے کے بعد وہ اپنی دو سالی پاروتی کماری اور روپا کماری کو موٹر سائیکل پر سلطان گنج سے اپنے گھر لے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

اس دوران ٹرپل لوڈنگ کی وجہ سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر تارا پور تھانہ علاقہ کے شانتی نگر کے قریب سڑک کے کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے بائک پر سوار تینوں افراد گر گئے۔ اس حادثے میں سبودھ بیند اور پاروتی کماری کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ روپا شدید زخمی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے بھاگلپور ریفر کر دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ متوفی سبودھ بیند کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور دس روز قبل وہ ایک بیٹی کا باپ بنا تھا۔ سبودھ دہلی میں ایک مزدور کے طور پر کام کرتے تھے۔ جمعرات کو وہ ہولی کھیلنے کے لیے چھٹی لے کر دہلی سے اپنے گھر لوٹے تھے۔

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button