بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی کنونشن میں کثیر تعداد میں اساتذہ سے شرکت کی اپیل
مظفرپور: بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری محمد امیراللہ نے پریس ریلیز جاری کر آئندہ مورخہ 7و8 نومبر کو پٹنہ میں منعقد ہونے والے بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے تیسرے صوبائی کنونشن میں زیادہ سے زیادہ اردو اساتذہ کو شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 7 و 8نومبر کو بہار اردو اکادمی، اشوک راج پتھ پٹنہ کے سیمینار ہال میں یہ کنونشن منعقد ہوگا،جس میں بہار کے مشہور و معروف عالمی،قومی و صوبائی سطح کے سماجی،تعلیمی،قومی و ملی رہنماؤں کی شرکت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں وزیر تعلیم، حکومت بہار، وزیر اقلیتی فلاح، حکومت بہار، چئیرمین اقلیتی کمیشن، چئیرمین، سنی وقف بورڈ،بہار، چیئرمین شیعہ وقف بورڈ،بہار، شفیع مشہدی،سابق صدر نشین،اردو مشاورتی کمیٹی،پروفیسر عبدالصمد سابق صدر نشین اردو مشاورتی کمیٹی،پدم شری پروفیسر ڈاکٹر شرف عالم،سابق وائس چانسلز ایم ایم ایچ اے پی پٹنہ، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی ارشد،سابق وائس چانسلر۔و سابق پرنسپل پٹنہ کالج پٹنہ،پروفیسر علیم اللہ حالی،سابق صدر شعبہ اردو مگدھ یونیورسٹی،گیا،پروفیسر صفدر امام قادری،سابق صدر شعبہ اردو کامرس کالج، اکبر رضا جمشید، سابق جج،نذر امام انصاری،سابق جج،اعجاز شعیب ہاشمی،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر،ایجوکیشن،سلطان احمد،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، کلیم اللہ دوست پوری،قومی اردو دوست، سماجی ملی رہنما،اس ام اشرف فرید،مدیر اعلیٰ،قومی تنظیم،ڈاکٹر عبدالحئی،مشہور و قومی،عالمی شہرت یافتہ معالج،تعلیمی،سماجی ملی رہنما،قاسم خورشید،سابق صدر شعبہ اردو،ان سی ای آر ٹی،پٹنہ،پروفیسر زر نگار یاسمین،شعبہ اردو ایم ایم ایچ اے ایف یونیو رسٹی ، رضیہ کامل انصاری ،ممبر ویمن کمیشن ، پٹنہ ، اے کے احسانی ، مدیر اعلیٰ ، پندار ، خورشید اکبر،مدیر اعلٰی ، ایک قوم ، ایم اے ظفر ،مدیر اعلیٰ،فاروقی تنظیم،ڈاکٹر محمد گوہر،مدیر اعلیٰ،تاثیراردو، ارشد فیروز،چیرمین،گورنمنٹ اردو لائبریری،پٹنہ،عظیم اللہ انصاری،سکریٹری بہار اردو اکادمی، شائستہ بیدار ،ڈائریکٹر خدابخش اورینٹل پبلک لائبریری،پٹنہ،پٹنہ،ڈاکٹر محمد انور الھدٰی،مدیر ہمارا نعرہ،پرویز عالم،سابق سینئر لائبریرین،فضل وارث،قومی اردو دوست،انوار الحسن وستوی،قومی اردو دوست،حبیب مرشد خان،قومی اردو دوست وغیرہ سرکردہ شخصیات کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اس اجلاس کے سرپرست و استقبالیہ صدر،مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی،صدر جمہوریہ ہند نیشنل ایوارڈ یافتہ و اور ڈاکٹر اے کے علوی سابق ہیڈماسٹر،شہر وند ممتاز،سند عزاز صدر جمہوریہ ہند ہونگے۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے ابھی تک بہار کے گورنر جناب پھاگو چوہان، وزیر تعلیم جناب وجۓ چودھری اور اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جناب یونس حکیم صاحب کے علاوہ کئی معروف و ممتاز شخصیت کا خط موصول ہوا ہے۔