بہاردربھنگہ

بنکر سیل کی صوبائی میٹنگ میں نظیر احمد انصاری کا شاندار استقبال

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا کی موجودگی میں جے ڈی یو بنکر سیل کے ریاستی صدر لیاقت علی منصوری کی سربراہی میں پٹنہ میں منعقدہ بنکر سیل کی اہم میٹنگ میں سیل کے ضلع صدر مقامی بلاک حلقہ کے لتراہا رہائشی نظیر احمد انصاری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بنکر سیل کے ریاستی صدر لیاقت علی منصوری نے نظیر احمد انصاری کو شال اور پھولوں کی مالا پہنا کر انہیں اعزاز بخشا اور کہا کہ نظیر انصاری جیسے قدآور لیڈر سے پارٹی مضبوط ہوگی اور ریاست میں بنکروں کی حالت اور ان کے مسائل پر پوری دیانتداری سے کام ہوں گے۔اسی طرح پارٹی کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے نظیر احمد انصاری کو بنکر سیل کا دربھنگہ ضلع صدر منتخب کئے جانے پر بنکر سیل کے ریاستی صدر لیاقت علی منصوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہتر فیصلہ لیا ہے۔جبکہ نظیر انصاری نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری سے پارٹی کو ضلع سطح پر مستحکم کرنے کے لئے پوری لگن اور محنت سے کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button