ایک دھڑ میں دو زندہ بچوں کی پیدائش سے ڈاکٹر حیران و ششدر
انڈیا : بھارت میں دو سروں تین ہاتھوں اور دو دل والے بچے کی پیدائش نے ڈاکٹر کو حیران کر دیا ہے ۔ ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش میں ایسے بچے پیدا ہوئے ہیں جن کے دو سر ، تین ہاتھ اور دو دل ایک ہی دھڑ میں شامل ہیں
معلوم ہو کہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے علاقے کور تلام کے ہاسپٹل میں ایک ہی دھڑ میں پیدا ہونے والے دو بچے اب بھی اسپتال میں ہیں اور ڈاکٹر مسلسل ان کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹرکے مطابق اس طرح سے بچوں کی جنم ہونے کو طبی زبان میں ڈائی سیفیلک پیراپیکس کہا جاتا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسے کیس میں ایک دھڑ میں اضافی سر یا عضو بن جاتے ہیں اور ایسے بچے عام طور پر مردہ پیدا ہوتے ہیں لیکن اس کیس میں اب تک یہ بچے زندہ ہیں جو کہ ایک حیرت انگیز ہے رپورٹ کے مطابق ان بچوں کے والدین سہیل اور شاہین خان کو پہلے ہی اس واقعے سے آگاہ کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان بچوں کے والدین کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ رحم میں جڑواں بچے ہیں جن کے چند ماہ بعد سر ایک ہی جسم میں منتقل ہو گئے اور پھر اس کیس میں سرجری کے ذریعے دو سر والے لڑکے کی پیدائش ہوئی ، جس کا وزن پونے چار کلوگرام ہے ۔
اسپتال کی سینئر ڈاکٹر لاہوتی نے اس حالت میں ان بچوں کے زندہ ہونے کو ایک معجزہ قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت ڈاکٹرنے ان بچوں کی کسی بھی قسم کی سرجری یا آپریشن کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ
आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!