اہم خبریںبہارتعلیم و روزگار

اردو مترجم کے تحریری امتحان کے بعد اہل پائے گئے 182 امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری، 3 اور 4 مارچ کو ہے کاؤنسلگ، یہاں جانیں تفصیلات

اردو مترجم کے تحریری امتحان کے بعد اہل پائے گئے 182 امیدواروں کے خوشخبری، 3 اور 4 مارچ کو ہے کاؤنسلگ، یہاں جانیں تفصیلات

بہار ،21 فروری (قومی ترجمان) بی ایس ایس نے اردو مترجم کے تحریری امتحان کے بعد 182 امیدواروں کو کاؤنسلگ کے لیے اہل قرار دیا تھا ۔اب ان اہل امیدواروں کے کاؤنسلگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔کاؤنسلگ کے لیے منتخب ہونے والے والے امیدواروں کی فہرست تفصیلی شیڈول کے ساتھ کمیشن کی ویب سائٹ https://bssc.bihar.gov.in پر آویزاں ہے۔ بی ایس ایس سی نے متعلقہ امیدواروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ فارم ( جو نوٹیفکیشن میں موجود ہے) جمع کریں۔

درج ذیل دستاویزات/سرٹیفکیٹس میں مطلوبہ تفصیلات کو اصل اور خود کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیوں کے تین سیٹوں میں بھر کر مقررہ تاریخ اور وقت پر کمیشن کے دفتر میں حاضر ہونا یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن اور فارم درج ذیل لنک پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

https://drive.google.com/file/d/1t6bPn–oyWijWCq39EwI2mvPvKCbvXFM/view?usp=drivesdk

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button