سمستی پور

حجاب ہماری عزت ہے اور یہ ہماری ترقی میں آڑ نہیں:پروفیسر شکیل اختر

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)شعبہ اردو آر بی کالج دلسنگھ سرائے میں ثقافتی پروگرام کے تحت ایک ڈبیت (مناقشہ) بعنوان "حجاب ہماری ترقی میں آڑ ہے یا نہیں ۔ انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت پروفیسر شکیل اختر شعبہ انگریزی آر بی کالج نے کی، پروفیسر شکیل اختر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حجاب ہماری عزت زینت اور زیور ہے یہ ہماری کسی بھی طرح کی ترقی میں آڑ نہیں ہے ۔بلکہ یہ ہمارا محافظ اور معاشرے کی بہت.سی برائیوں سے بچانے کا ذریعہ ہے،اس ڈبیٹ میں شعبہ اردو آر بی کالج کے اردو آنرس سال اول کی دو ٹیموں میں تقریبا دو درجن طلباء نے حصہ لیا،گروپ اول کی قیادت شاہین پروین اور گروپ دوم کی قیادت فرحی ناز نے کی ،دونوں گروپوں نے اپنے اپنے معقول دلائل پیش کئے آخر میں ڈاکٹر مہتاب عالم خاں استاد شعبہ اردو آر بی کالج نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی، نظامت کے فرائض ڈاکٹر عقیل احمد استاد شعبہ اردو آر بی کالج نے انجام دئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button