مظفرپور،29 ستمبر (شبانہ فردوس) مظفرپور ضلع کمیٹی کی جانب سے آل انڈیا ملی کونسل بوچہا اکائی کے زیر نگرانی گھونچائرکی کے ناسی ٹولہ میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔
جس کی صدارت جناب اشفاق احمد صاحب نے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا،بعدہ بلاک سکریٹری جناب مولانا اسماعیل کریمی صاحب نے ملی کونسل کے اغراض ومقاصد کو بیان کیا،نائب سکریٹری مولانا رضوان قاسمی صاحب نے بھی اپنے بیان میں ملی کونسل کی خدمات کوتفصیل سے لوگوں کو بتایا اورعلاقے میں ملی کونسل کی جانب سے ہورہے کاموں کو بھی دکھایا۔
خاص طور پر انہوں نے علاقے میں مکتب اورخدمت خلق کے نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مفکر ملت مولانا انیس الرحمن قاسمی دامت برکاتہم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بہار میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں آل انڈیا ملی کونسل کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے۔مہمان خصوصی جناب قاری صہیب عالم رحمانی آرگنائزر آل انڈیا ملی کونسل بہار نے ملی کونسل کے تعلیمی مشن کا تذکرہ کرتے ہوئے ماہ نومبر میں ایک اسلامی اورسائنسی کوئز کرانے کا اعلان کیا اور ملی کونسل کے ذریعہ بچوں کو انعامات سے نوازے جانے کا بھی اعلان کیا۔
اس پروگرام کوکامیاب بنانے میں مولانا ابوالحسن صاحب نے بہت محنت اورلگن کا ثبوت دیا۔اس موقع سے مذکورہ گاؤں میں ملی کونسل کے صدر جناب اشفاق صاحب منتخب ہوئے اورتعلیمی مشن کے ذمہ دار جناب فضل حق صاحب،انصار صاحب اورمشتاق صاحب منتخب ہوئے۔واضح رہے ان ذمہ داروں کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا گیا۔