مظفر پور

ملت اسلامیہ کے اقتدار میں ہی ملت کی پاسبانی و خیر خواہی مضمر / صبوحی خورشید

مظفرپور / شبانہ فردوس / ملک ہندوستان حالیہ دنوں میں ہٹلری فرمان کے تلے گزر رہا ہے جہاں خاص طور سے نشانہ ہمارے قوم و ملت کو ہی بنایا جا رہا ہے چاہے ہمارا ایمان و عقیدہ کا معاملہ ہو ، چاہے مسجد کا معاملہ ہو ، چاہے مدارس اسلامیہ کا معاملہ ہو ، چاہے ہماری ماں اور بہنوں کے لباس کا معاملہ ہو ، چاہے ہماری ماں اور بہنوں کے حجاب کا معاملہ ہو ، چاہے نماز کا معاملہ ہو وغیرہ وغیرہ موضوعات و جگہوں پر رخنہ اندازی اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو اپنی نظروں سے مشاہدہ بھی کر رہے ہیں اور اس کے دفاعی حکمت کو بھی نہیں اپنا رہے ہیں اور حریف منظم طریقے سے ایک سنجیدہ سازش کے تحت اس میں ہم لوگوں کو پھنسا بھی رہا ہے اور ہم چند لفظوں سے چائے کی دکان پر زور زور سے چلا کر دفاع کر رہے ہیں جس سے آپ کی کمزوری اور آپ کا راز بھی چوک پر فاش ہوجاتا ہے اور اس کی دفاع حریف چند منٹوں میں کر لیتا ہے

مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اتنا دیکھنے اور سننے کے بعد بھی ہم انا کی چادر کو تانے ہوئے خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی کیا بگاڑ لیگا جبکہ ہم خود خود کو بگاڑ رہے ہیں اور محاسبہ بھی نہیں کرتے کہ ہمارا کوئی سب کچھ بگاڑ رہا ہے یا ہم کسی کا بنا بنایا ہوا سب کچھ بگاڑ رہے ہیں یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے ملت کے سامنے جہاں سے قوم کا کچھ بھلا ہوگا اس جگہ پر یہ قوم گدھ کی طرح گوشت نوچ کر کنکال چھوڑ دیتا ہے معافی کے ساتھ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ اقتدار میں آنے کے لئے گدھ کی طرح جھنڈ کے جھنڈ عہدہ حاصل کرنے کے لئے اتر تے ہیں اور اپنے قوم کے ووٹ کو نوچ نوچ کر تھوڑا تھوڑا بانٹ لیتے ہیں اور قوم کو اسی گدھ کی طرح کنکال نہیں بلکہ کنگال کر کے چھوڑ دیتے ہیں اور پہاڑی کے اونچی چوٹی پر جا بیٹھتے ہیں

ہر چند کو چھوڑ کر افسوس صد افسوس مذکورہ باتیں نیک خاتون محترمہ صبوحی خورشید و صحافیہ شبانہ فردوس مفت دینی منظم کلاس کی معلمہ شاہ پور خرد بلاک چہرہ کلاں مہواویشالی نے مظفرپور نگر نگم انتخاب کے دوران وارڈ نمبر 33 کی وارڈ پارشد امیدوار شبنم آرہ کی حمایت میں اور ملت اسلامیہ کے لئے پیغاماتی بات نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے مذید کہا کہ یہ وقت دور اقتدار کا ہے جس کے پاس اقتدار ہوگا اسی کا چلے گا اسی کا سنے گا کسی غیر اقتدار والے کا نہیں سنے گا اور نہ ہی بولنے دیگا

اس لیے آپ کے پاس موقع سنہرا ہے اور بہار کے کئ ضلع میں نگر نگم اور نگر پارشد کا انتخاب ہونے والا ہے جس کی تاریخ کا اعلان بھی ہوچکا ہے کہیں 10اکتوبر سے کہیں 20 اکتوبر سے ایوی ایم مشین سے ہونے جا رہا ہے اس لئے اس انتخابی مہم میں عقل و شعور سے کام لیں اور اپنوں کو جیت کا مالا پہنانے میں ہر ممکن کوشش کریں تاکہ کم سے کم نگم کے سرکار کے ساتھ نگم کی سرداری میری ہو سکے اس لئے کہ سرکاری پاور سے ہی دنیا خوف کھاۓ گی اور بات بھی مانے گی میں عورت ذات ہوکر آپ سب دانشور ووٹرز سے دست بستہ اپیل کرتی ہوں کہ کہیں بھی قوم کے لئے قربانی پیش کرنی پڑے تو قربانی پیش کر ہی صحیح چھوٹا بن کر ہی صحیح لیکن ملت کو سربلند کریں اسی میں بھلائی اور خیر خواہی ہے ملت کے لئے؛

مجسم سوزہوجاؤمنظم ساز ہوجاؤ
آ ؤ سب مل کر کے ا ک آوا ز ہو جاؤ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button