سمستی پور
آلوک کمار مہتا نے مزار پر چادر پوشی کرتے ہوئے حلقہ و صوبہ کی ترقی کے لئے دعائیں مانگی
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) دلسنگھ سرائے شہر کے رام آشرے نگر رمنا میدان میں واقع بابا حضرت لقمان شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے درگاہ شریف پر منعقد سالانہ عرس کے موقع پر مقامی اجیارپور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے مزار پر چادر پوشی کرتے ہوئے حلقہ و صوبہ کی ترقی کے لئے دعاء مانگی اس موقع پر کافی تعداد میں ہندو مسلم طبقات کے لوگوں نے بھی مزار پر چادر پوشی کر دعائیں مانگی ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دیتے کے ساتھ ساتھ یہ ایک دینی عرس امن وسلامتی و آپسی خیر سگالی کی بھی علامت ہے موقع پر ایم ایل اے کے ساتھ درگاہ پر راجد کے ریاستی سکریٹری نند کشور مہتو چندن پرساد میڈیا انچارج راج دیپک مہیندر رائے سریندر رائے اشوک کمار گجندر پرساد سنگھ وغیرہ بھی موجود تھے