سمستی پور

موت برحق ہے لیکن کفن کے ملنے میں شک ہے: ڈاکٹر قاری محمد شاہد

اگر موت کو حکمت سے ٹالا جاسکتا تو حکیم لقمان کو کبھی موت نہ آتی،مفتی نظام الدین قاسمی،مولانا فیروز کے انتقال پر آلوک کمار مہتا سمیت درجنوں رہنماؤں نے اظہار تعزیت پیش کیا

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) موت ایسی اٹل حقیقت ہے کہ جس سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتا، اللہ کے منکر تو مل جائیں گے، لیکن موت کا منکر کوئی نہیں ملے گا،یہ باتیں جمیعت علماء ہند کے ضلع صدر ڈاکٹر قاری محمد شاہد ناظم دار العلوم تجوید القرآن اکبر ملکی نے جمیعت علماء ہند بہار کے صوبائی نائب صدر مولانا صلاح الدین فیروز قاسمی کے انتقال کے بعد اظہارِ تعزیت پیش کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن کفن کے ملنے میں شک ہے،انسان کو کیا علم ہے کہ اسے کس حال میں موت آئے گی، عقلمندی کا تقاضہ یہی ہے کہ ہر وقت اپنے دل سے یہ سوال کرتے رہے کہ کیا تم مرنے کے لئے تیار ہے ،جمیعت علماء ہند دلسنگھ سرائے کے بلاک صدر و مدرسہ اسلامیہ دعوت الحق چکبہاء الدین کے ناظم تعلیمات مفتی محمد نظام الدین قاسمی نے کہا کہ موت کو کسی بھی حیلے بہانے سے نہیں ڈالا جاسکتا ، اگر موت کو حکمت سے ٹالا جاسکتا تو حکیم لقمان کو کبھی موت نہ آتی، اگر موت کو حکومت سے ٹالا جا سکتا تو فرعون کو کبھی موت نہ آتی اگر موت کو حسن و جمال کی ذریعے ٹالا جاسکتا تو حضرت یوسف علیہ السلام کو کبھی موت نہ آتی ان حقائق سے سے معلوم ہوتا ہے کہ موت نے اچانک حملہ آور ہونا ہے، کوئی شخص موت کو ٹال نہیں سکے گا اس لیے ہر وقت موت کی تیاری کی فکر میں لگے رہنا چاہیے، آخرت کی تیاری کی فکر کرتے رہیں گے تو انشاءاللہ اس تیاری میں سہولت پیدا ہو جائے گی،اجیار پور کے ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے کہا کہ مولانا ہمارے کافی عزیز تھے انکے انتقال کی خبر سن کر میں کافی مغموم ہوں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ خدا انہیں جنت میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے مصیبت کی اس گھڑی میں راشٹریہ جنتا دل مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ہے،مولانا کے انتقال پر ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین,وزیر تعلیم وجئےکمارچودھری،اشومیگھ دیوی،موروا ایم ایل اے رنوجیے ساہو،مدرسہ اسلامیہ شاہ پور بگھونی کے صدر مدرس مولانا عمر فاروق ندوی،مدرسہ فیض العلوم کبئ بنگھڑا کے صدر مدرس مولانا افتخار قاسمی،راکھنڈ کے صدر مدرس مولانا عبد الستار قاسمی،قاری راشد عرفانی،سراج وارث،سینئر صحافی تنویر عالم تنہا،عاشق اقبال،سید منظر الجمیل،نعیم الدین آزاد،فیروز عالم،افروز عالم،نقی الرحمٰن ہاشمی،محمد جمشید،محمد مصطفیٰ،سنتوش سنگھ،الہدی اردو لائبریری کے ڈائریکٹر مولانا محمد نظام الدین ندوی ،مولانا افضل ندوی،شہادت حسین،غلام ربانی ،محمد گڈو باندے،مدرسہ اسلامیہ دعوت الحق چکبہاء الدین کے ناظم قاری محمد یعقوب فریدی،حاجی محمد جمیل اختر، حاجی عظیم الدین، حاجی محمد فیروز ،حاجی محمد محمود، حاجی محمد کوثر، حاجی عبدالستار، ڈاکٹر نسیم شاد ، راجد اقلیتی سیل کے ضلع صدر نسیم عبداللہ انصاری، محمد صاحب جان، شاکر رضا ،نوشاد رضا، واحد الرحمن، قاضی حبیب وارث، عبد القدوس، عطا الَّرحمٰنِ، اسرار دانش، محمد نوشاد آٹو ایجنسی، مولانا ریاض قاسمی، قاری ہاشم رحمانی،نصیر الدین قدوائی،مدرسہ خیر العلوم بردونی وغیرہ نے اظہارِ تعزیت پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button