وسطانیہ ایولیوشن (امتحان )- 2023 کیلئے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع، دیکھیں مکمل خبر
وسطانیہ ایولیوشن (امتحان ) – 2023 کیلئے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع
ڈاکٹر محمد نور اسلام، کنٹرولر آف اگزامنیشن ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجو کیشن بورڈ پٹنہ نے اطلاع دی ہے کہ درجہ وسطانیہ ایویلیشن فارم بھرنے کی تاریخ 31 جنوری متعین تھی ۔ مدارس کے ذمہ داران اور طلباو طالبات مدارس کے متعلق تنظیم کے ذریعہ گذارش کی گئی ہے کہ فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
تمام لوگوں نے دفتر مدرسہ بورڈ کو درخواست دی ہے کہ چند وجوہات کی وجہ سے کافی تعداد میں طلبا و طالبات فارم بھرنے سے محروم رہ گئے ہیں اور تاریخ ختم ہوگئی ہے۔ اگر تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی تو طلبا و طالبات امتحان میں شامل ہونے سے محروم ہو جائیں گے اور ان کا مستقبل متاثر ہوگا۔
ان تمام درخواستوں اور طلبا وطالبات کے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے مورحہ۔ 15 فروری تک بغیر تاخیری فیس کے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
توسیع کی گئی تاریخ کے درمیان طلباء و طالبات لازمی طور پر فارم بھرنا یقینی بنا ئیں: محمد سعید انصاری
ڈاکٹر محمد نور اسلام نے یاد دہانی کے لئے دوبارہ وضاحت کی ہے کہ وسطانیہ ایولیوشن ( امتحان ) 2023 کیلئے فی امیدوار 600 روپے فیس آن لائن ہی ادا کئے جائیں گے اور محمد سعید انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے صدر مدرسین / گارجین حضرات اور طلبا و طالبات کو مطلع کیا ہے کہ توسیعی تاریخ کے درمیان ایولیوشن فارم لازمی طور پر بھر لیں ساتھ ہی فارم بھرنے کے دوران کسی طرح کی کوئی تکنیکی غلطی ہوتی ہے تو پورنیہ کمشنری کے (پورنیہ، اور کشن گنج، کٹیہار ) اضلاع کے درخواست دهنده bsmebpurnia@gmail.com پر میل کر کے اور دیگر بھی اضلاع کے درخواست دہندہ help bsmeb@gmail.com پر میل کر کے غلطی درست کرا سکتے ہیں ۔
ڈاکٹر نور اسلام، کنٹرولر آف ایگزامینیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے وسطانیہ معیار کے جملہ مدارس ملحقہ کو اطلاع دی ہے کہ فارم بھرنے میں اگر کسی طرح کی کی دشواری پیش آتی ہے تو متذکرہ موبائل نمبرات – 8235300798،7004175443,7481950766v سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔