اہم خبریںتعلیم و روزگار

CTET 2021 :نوٹیفکیشن اپ ڈیٹس ، درخواست کی اہلیت اور دیگر تفصیلات

نئی دہلی (قومی ترجمان ڈاٹ کام) سی بی ایس ای (سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) کے ذریعہ جولائی میں منعقد ہونے والے سنٹرل ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) کا نوٹیفکیشن اگلے ہفتے سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سی ٹی ای ٹی امتحان سال میں دو بار سی بی ایس ای کے ذریعہ لیا جاتا ہے ، اور جولائی میں ہونے والے امتحان کے لیے مئی میں نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔پہلے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ نوٹیفکیشن جولائی میں جاری کیا جائے گا لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔

اب جبکہ کورونا وبا کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے توقع ہے کہ سی بی ایس ای اگست کے پہلے ہفتے میں نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔

کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویشن مکمل کر چکے ہیں وہ CTET کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پی جی ڈگری کورس کے آخری سال کے امتحان میں شرکت کرنے والے بھی CTET کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو 2 سال کی ابتدائی تعلیم میں ڈپلومہ (D.EL.ED) بھی ہونا چاہیے۔
……………………………………………………………………………..

سی ٹی ای ٹی پیپر -1 پیٹرن اور نصاب

پیپر -1

بچوں کی تدریس و نشوونما – 30 نمر
زبان -1 (لازمی) – 30 نمر
زبان -2 (لازمی) – 30 نمر
ریاضی – 30 نمر
ماحولیاتی مطالعہ – 30نمر

………………………………………. ………………………………..

سی ٹی ای ٹی پیپر 2 پیٹرن اور سلیبس

بچوں تدریس و نشوونما – 30 نمر
زبان – 1 لازمی – 30 نمر
زبان 2 لازمی – 30 نمر
ریاضی اور سائنس یا سماجی سائنس – 60 نمبر۔
کل 150 سوالات
کل مارکس- 150۔

خیال رہے کہ سی ٹی ای ٹی امتحان پاس کرنے والے امیدوار کیندریہ ودیالیہ اور نوودیا ودیالیہ میں ٹیچر بھرتی کے اہل ہیں۔ CTET امتحان پاس کیے بغیر امیدوار ان کالجوں میں پڑھانے کے لیے درخواست نہیں دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button