بہار ڈی ایل ایڈ (D.EL.ED ANSWER KEY) جوابی کلید 2024 جاری : اس طرح ANSWER KEY ڈائریکٹر لنک سے دیکھیں
بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (BSEB) نے بہار ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن (DEIEd) امتحان 2024 کی جوابی کلید جاری کی۔ امتحان میں شامل ہونے والے امیدوار سرکاری ویب سائٹ پر جوابی کلید چیک کر سکتے ہیں۔
اس سال یکم اپریل سے 28 اپریل تک منعقدہ تحریری امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جلد از جلد جوابی کلید ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔
جو امیدوار جوابی کلید سے مطمئن نہیں وہ اعتراض بھی درج کر سکتے ہیں۔ اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 مئی ہے۔ اعتراض درج کرنے کے لیے امیدواروں کو 50 روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔
بہار DEIEd Answer Key 2024: Answer key جاری کر دی گئی ہے ۔ اس طرح answer key دیکھ سکتے ہیں :
Direct Download link
مرحلہ 1- سب سے پہلے آپ کو آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.bihar.gov.in پر جانا ہوگا۔
مرحلہ 2- اب آپ کو ہوم پیج پر "بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ DEIEd Answer Key” کے لنک پر کلک کرنا ہوگا۔
مرحلہ 3- بہار D.El.Ed 2024 کی جوابی کلید اسکرین پر ظاہر ہوگی۔
مرحلہ 4- اگر آپ جوابی کلید سے مطمئن نہیں ہیں، تو آپ "اعتراض” ٹیب پر کلک کر کے اپنا اعتراض درج کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 5- اب درخواست کردہ معلومات درج کریں اور فیس ادا کریں۔
مرحلہ 6- سبھی کالم کو بھر کر submit کریں اور فارم ڈاؤن لوڈ کرنا اور اس کا پرنٹ آؤٹ لینا نہ بھولیں۔