جڑواں بچوں کی پیدائش لیکن دونوں کی عمر میں ایک سال کا فرق،ایسا واقعہ بیس لاکھ بار میں ایک مرتبہ پیش آتا ہے
واشنگٹن ( قومی ترجمان) امریکی ریاست کیلیفور نیا میں ایک ماں نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا جو دو مختلف سالوں میں پیدا ہوئے ۔ برطانوی اخبار ” ڈیلی میل کے مطابق فاطمہ میڈریگل نامی خاتون کے ہاں 2021 ءاور 2022ء کے 158 منٹ کے وقفے سے دو بچوں کی پیدائش ہوئی ۔
رپورٹ کے مطابق فاطمہ کے جڑواں بچوں میں بیٹا الفریڈ وٹر و گیلو 31 دسمبر کی شب 11:45 پر پیدا ہوا جب کہ بیٹی آ ئلین ٹرو گیلو نے اس کے 15 منٹ بعد جنم لیا ۔ اس طرح آئلن علاقے میں 2022 ء میں پیدا ہونے والی پہلی بچی بن گئی ۔
متعلقہ ہسپتال نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ” اس کا مطلب ہے کہ جڑواں بچوں کی سال گرہ کا دن ، مہینہ اور سال سب مختلف ہو گا ۔ ایسا واقعہ میں لاکھ بار میں وو ایک مر تبہ پیش آتا ہے
At midnight, Natividad welcomed Aylin Yolanda Trujillo as the area's first baby of 2022! Her twin, Alfredo Antonio Trujillo, was born 15 minutes earlier at 11:45 pm Friday, Dec. 31, meaning their birthday falls on a different day, month and year— a 1 in 2 million chance! pic.twitter.com/Lm5hkOpNBo
— Natividad (@NMCInspires) January 2, 2022