ہیلتھ ٹپس : جان ہے تو جہان ہے ! وائرل انفیکشن سے بچانے والی یہ غذائیں ضرور کھائیں
بارش کے موسم میں سردی ، کھانسی ، زکام ، پیٹ کے امراض اور وائرل انفیکشن کے معاملات بڑھ جاتے ہیں ۔ صحتمند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ کھانے پینے کی جانب خاص توجہ دی جاۓ۔مندرجہ ذیل میں اس سے متعلق کچھ مفید مشورے دیئے جارہے ہیں ۔
تازہ پھلوں کا استعمال کر یں : اس موسم میں نظام ہضم زیادہ متاثر ہوتا ہے لہذا بھنی ہوئی غذا کھائیں تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں اور روزانہ صبح بھیگے ہوئے ۳ / بادام اور ۳ / کالے کشمش کھانے کی عادت ڈالیں ۔ پھلوں میں سیب ، انار ، ناشپاتی ، سنگترے ، پپیتا اور موسمی کھائیں ۔
وٹامن سی والی غذائیں کھائیں : موسم باراں میں قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے لہذا وٹامن سی سے بھر پور غذائیں اپنی ڈائٹ میں شامل کرنا چاہئے ۔ جیسے : شملہ مرچ ، بند گوبھی ، دھنیا اور ٹماٹر وغیرہ ضرور شامل ہونے چاہئیں ۔ دہی اور سوپ کا استعمال کریں : اپنی غذا میں دہی کو شامل کریں اس میں موجود اجزاء آپ کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں ۔مشروم کھائیں اس میں وٹامن ڈی ، زنک اور اینٹی بائیوٹک ہوتا ہے ۔ بچوں کو گھر پر بنا ہوا سوپ دیں ، اس سے وہ سردی زکام جیسی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں ۔
ہری سبزیوں کا استعمال کریں : ہری سبزیوں میں لوکی ، کریلا ، ترئی ، کدیما ، پرول ، ٹنڈے جیسی سبزیاں کھانی چاہئیں ۔ ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے مسالے بھی اس موسم میں ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔