اہم خبریں

28نومبر کو ” نقطہ سے دائرہ تک ” کا تقریب رسم اجراء

28نومبر کو ” نقطہ سے دائرہ تک ” کا تقریب رسم اجراء (27نومبر ، نمائندہ ایس آر میڈیا) ڈاکٹر محفوظ عالم کے افسانوں کا مجموعہ " نقطہ سے دائرہ تک " کا رسم اجراء کی تقریب بروز اتوار 28 نومبر 2021 کو 2 بجے دن میں منظور کوچنگ سنٹر، نزد مرزا غالب کالج، گیا میں منعقد کی گئی ہے۔ اس موقع پر سنیئر صحافی و افسانہ نگار ڈاکٹر سید احمد قادری، معروف افسانہ نگار احمد صغیر ، عشرت ظہیر اور احسان تابش کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں دہلی کی معروف شاعرہ زینت دہلوی کے علاوہ استاد شاعر سید شاہ غفران اشرفی، خالق حسین پردیسی، اعجاز مانپوری، شاہد اختر، فردوس گیاوی، اعجاز انور ( رانچی )، نوشاد ناداں اور پٹنہ، نوادہ، نالندہ کے شعراء کرام بھی موجود ہوں گے۔ اس تقریب کا اہتمام ڈاکٹر تابش منظور، ڈائریکٹر منظور کوچنگ سنٹر، گیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button