بھاگلپور

4 بچوں کی ماں کو کسی اور سے تھا پیار ، شوہر نے عاشق کے ساتھ کرا دی شادی

بھاگلپور : بہار کے بھاگلپور سے کروا چوتھ پر ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں شوہر نے بیوی کی اس کے پریمی کے ساتھ شادی کرا دی ۔ دراصل کارواچوتھ سے پہلے بیوی نے شوہر کو بتایا کہ میں کسی اور سے پیار کرتی ہوں اور اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

جی ہاں! یہ کوئی کہانی نہیں بلکہ بہار کے بھاگلپور سے کروا چوتھ پر ایک انوکھا حقیقی معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں شوہر نے ہی بیوی کی اس کے پریمی کے ساتھ شادی کرا دی ۔

دراصل کارواچوتھ سے پہلے بیوی نے شوہر کو بتایا کہ میں کسی اور سے پیار کرتی ہوں اور اس کے ساتھ رہنا بھی چاہتی ہوں۔ اس کے بعد شوہر نے سرپنچ اور گاؤں کے مکھیا کو فون کیا اور اپنی بیوی کی گاؤں والے کے موجودگی میں بیوی کی پریمی سے اس کی شادی کرادی ۔

اس خاتون کی پہلے شوہر سے 4 بچے ہیں۔ رخصتی کے وقت شوہر نے بیوی سے کہا کہ تم اب خوش رہنا، میں چاروں بچوں کی پرورش کر لوں گا۔ چاروں بچوں کی عمر صرف 2 سال سے 8 سال ہے۔

یہ معاملہ بھاگلپور پور ضلع کے سلطان گنج کے گنگیا گاؤں کا ہے۔ دونوں کی شادی 10 سال پہلے ہوئی تھی۔

10 سال پہلے ہوئی تھی شادی

پوجا بہار کے بانکا ضلع کی رہنے والی ہے۔ 2012 میں اس کی شادی بھاگلپور کے گنگنیا گاؤں کے شرون سے ہوئی تھی۔ اس وقت پوجا کی عمر 16 سال تھی۔ پوجا شادی کے بعد اکثر مائکے آتی رہتی تھی ۔ اس کے پڑوس کے گھر میں چھوٹو (26) کا نانیہال تھا ۔ پانچ سال پہلے معاملہ دونوں میں پیار شروع ہو گیا ۔ آہستہ آہستہ اس کی محبت نے پروان چڑھنا شروع کیا کہ عورت نے اپنے چار بچوں کو چھوڑنے اور اپنے پریمی سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button