اہم خبریں

ہمارے ملک میں بھی شاہ فیصل حماد احمد یزدانی بلاک سکریٹری تنظیم امارت تروینی گنج



سوپول (محمد ابوالمحاسن (کوسی کمشنری کے سابق قاضی شریعت مشہور عالم دین حضرت مولانا مفتی حسین احمد صاحب قاسمی رحمۃاللہ علیہ کےساحبزادے ماسٹر حماد احمد یزدانی بلاک سکریٹری تنظیم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے ایک اخباری بیان جاری کرکے کہاکہ آپ سبھی حضرات کو معلوم ہے کہ اس ملک کے مشہور و معروف ادارہ جامعہ رحمانی خانقاہ مو نگیر جو صوبہ بہار ضلع مو نگیر میں موجود ہے اس جگہ کو اللہ تعالیٰ نے علمی عملی و روحانی بزرگوں سے نوازا ہے الحاج حضرت مولانا سید شاہ محمد علی مو نگیر ی رحمۃ اللّٰہ علیہ جب اپنے مرشد کے حکم سے سر زمین کانپور کو الوداع کہتے ہوئے صوبہ بہار تشریف لائے اس وقت فرقہ قادیانیت کا بہت ہی تیزی سے یلغار ہو رہا تھا جس میں صوبہ بہار کے مونگیر ضلع کو قادیانی کا مرکز بنا گیا تھا اسی قادیانیت کے خاتمے کے لیے حضرت مولانا مونگیری رحمۃ اللّٰہ علیہ مونگیر تشریف لائے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی حاصل ہوئی اور اس وقت صوبہ بہار میں حضرت مولانا مونگیری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے ساتھ دو اور پیر بھائی تھے جن کا نام الحاج حضرت مولانا محمد نعمت اللہ رحمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ بگھیلی و الحاج حضرت مولانا محمد نجیب اللہ رحمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ سرجاپور ان بزرگوں کی دور جاہلیت میں بہت بڑی قربانی تھی آج صوبہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ میں جتنی بھی اللہ اور رسول کے حکم پر علم و عمل کے ساتھ ذندگی گزارنے والے نظر آتے ہیں ماشاءاللہ وہ جامعہ رحمانی خانقاہ مو نگیر کے بزرگوں کا ثمرہ ہے۔ اور الحاج حضرت مولانا سید شاہ محمد منت اللہ رحمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ امیر شریعت رابع و بانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قر بانی کا جواب نہیں ہے ان کے وقت میں امارت شرعیہ کی ترقی ملک وبیرونی ملک میں جو اہمیت و افادیت دیکھنے کو ملتا ہے یہ حضرت امیر شریعت رابع رحمتہ اللہ علیہ کے قربانی کا نتیجہ ہے اس کے بعد الحاج حضرت مولانا سید شاہ محمد ولی رحمانی صاحب نوراللہ مرقدہ امیر شریعت سابع و جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ انہوں نے اس ملک میں اسلام و مسلمانوں کی اہمیت و افادیت کو بے باکی کے ساتھ حکومت ہند کو سمجھایا اور حق کے ساتھ حقوق کے لیے آواز بلند کی تاکہ آنے والا نسل اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے سامنے جھکے نہیں اور قوم و ملت و ملک کی حفاظت سبھی کے دل و دماغ میں ہمیشہ کے لیے سبق کے ساتھ ساتھ عمل کراتے ہوئے اپنے رب حقیقی سے جاملے اللہ تعالیٰ حضرت امیر شریعت سابع رحمۃ اللّٰہ علیہ کے قبر مبارک کو نور سے بھر دے آمین ثم آمین۔اللہ تعالیٰ جب کسی بزرگ کو اپنے پاس بلا لیا کرتے ہیں تو اس سے پہلے انکے جا نشین بنانے کے لئے دل و دماغ میں دے دیتے ہیں اور جسطرح س سعودی ملک کے برے حالات میں اللہ تعالیٰ نے شاہ فیصل جیسے بادشاہ کو تحفظ شریعت و ملک کی حفاظت کے لئے سعودی عرب میں بادشاہیت کے ذمہداری سے سر فراز فر مایا تھا ٹھیک ہمارے ملک کے حالات بہت ہی نازک مر حلہ سے گزر رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعہ رحمانی خانقاہ مو نگیر کے سجادہ نشین الحاج حضرت مولانا سید شاہ احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ العالی کو اس ملک وملت کے رہنما اور سچے و پکے عالم باعمل جواں مرد مجاہد وپیر مر شد سے ہم لوگوں کو عطا کیا ہے اب ہم سب کی ذمہداری ہے کہ موجودہ وقت کے شاہ فیصل کا قدر دل و جان سے اور ایمان کے ساتھ ان کے رہبری میں ذندگی گزاریں تاکہ ملک وملت کی حفاظت اور اکابرین بزرگوں کے روحانی فیض سے کامیابی حاصل ہو اور اتنا ہی نہیں ماشاءاللہ بزرگوں کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ ہمارے ملک میں اللہ تعالیٰ نے شاہ فہد سے بھی نوازا ہے یہ موجود جانشین کے چھوٹے بھائی انجینیئر و ڈاکٹر حامد ولی فہد رحمانی صاحب مدظلہ العالی ہیں صوبہ بہار نہیں بلکہ اس ملک کے سبھی امت محمدیہ کے لئے اللہ تعالیٰ نے شاہ فیصل رحمانی و شاہ فہد رحمانی جیسے ماہرین علم و عمل جواں مرد مجاہد عطاء فرمایا جیسے انسان کے جسم میں دو آنکھیں ہیں ٹھیک اسی طرح سے فیوض رحمانی کے برکت کا نتیجہ ہے ہم لوگوں کے لئے باعث فخر رحمت ومسرت کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھوں کروڑوں شکریہ ادا کریں گے تب بھی ادا نہیں ہو گا ۔بس اللہ تعالیٰ سے دعا کر یں کہ موجودہ حضرت مولانا سید شاہ احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ العالی سجادہ نشین صحت یابی کے ساتھ ساتھ نظر بد سے محفوظ رکھے اور ساتھ ہی اس ملک کے سبھی امت محمدیہ کو اتحاد واتفاق کے ساتھ ساتھ ان کے رہبری میں ذندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین فقط

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button