اہم خبریں

مدرسہ بورڈ کے چیرمین نے ویکسین بیداری ایکسپریس کو ہڑی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

سوپول(محمدابوالمحاسن ( سوپول میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری ضلع انتظامیہ سے مل کر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کووڈ ویکسی نیشن بیداری ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا یہ گاڑی مختلف علاقوں میں گھوم گھوم کر عوام الناس میں ویکسین کا فوائد بتاکر ویکسین کے لئے بیدار کرے گی ۔اس مہم کا مقصد جناب نتیش کمار وزیر اعلی کا چھ ماہ میں چھ کروڑ کا حدف مکمل کرنا ہے۔ساتھ میں لوگوں میں جو غلط افواہیں گردش کررہی ہے اس سے دور کرنا ہے چیئرمین نے بتایا کہ ویکسین ہر اعتبار سے محفوظ ہے ویکسین لگا کر ہم کورونا وائرس سے حفاظت پاسکتے ہیں ہر شخص کو چاہئے کہ ویکسین لگا کر اپنے آپکو محفوظ رکھیں۔ ضلع سوپول کے وسیم رضا اقلیتی فلاح آفیسر سوپول ، ڈی پی او ،اور اساتذہ مدارس نے چیئرمین کا استقبال کیا اور کہا کہ ہم تمام حضرات مل کر وزیر اعلی اور چیئرمین صاحب کے ذریعے چلائی جانے والی ویکسین نیش بیداری مہم کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کریں گے اور علاقے میں جاکر لوگوں کو بیدار کریں گے۔و سیم رضا اقلیتی فلاح آفیسر سوپول نے اپنے بیان میں چیئرمین کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عبد القیوم انصاری اپنے اس عمر میں بھی اپنی ذمہ داری کو پوری مستعدی سے انجام دینے میں مصروف ہیں۔ جب سے یہ چیئرمین بناۓ گۓ ہیں تب سے مدارس کو ترقی کے راہ پرلانے میں ہمیشہ مشغول رہتے ہیں۔ محترم کا جو بھی کام ہوتا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ہم سب مل کر اس ویکیسی نیشن بیداری مہم کو کامیاب کرنے کی کوشش کریں گے۔رضوان احمد سکریٹری انجمن ترقی اردو سوپول نے فرمایا کہ مدرسہ بورڈ کے چیئر مین کے مطابق حکومت کی جانب سے مدرسوں کی ترقی کے سلسلے میں کئی طرح کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کو زمین پر اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری لگاتار مدرسوں کے فلاح کے سلسلے میں حکمت عملی بنانے کی کوشش میں جٹے رہے۔ اس کوشش کا نتیجہ ہیکہ مدرسہ بورڈ کا دفتر بدلا، مدرسوں میں نیا نصاب لاگو کیاگیا، تمام مضامین کی کتابیں اردو میں شائع کی گئی ۔ کتابوں کا موبائل اپ بنایاگیا۔ اس کے ساتھ ہی سیمانچل کے مدرسوں کے لئے پورنیہ میں مدرسہ بورڈ کا علاقائی دفتر قائم کیاگیا۔ وہیں مدرسوں کے اساتذہ کو ڈیزاسٹر مینجمینٹ کی تربیت کے ساتھ ہی جدید علوم پڑھانے کا انتظام کیاگیا۔ مدرسہ بورڈ تمام مدارس میں کمپیوٹر اور پرینٹر مہیاء کرانے جارہا ہے جس میں اب تک 1127مدارس کو دستیاب کرایا گیا ہے اور باقی کو جلد ہی دستیاب کرایا جائے گا۔ بورڈ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری نے بتایا کہ مدارس کے ترقی کے تعلق سے حکومت سنجیدہ ہے اور مدرسوں میں بنیادی سہولت فراہم کرانے کے لئے مدرسہ ترقیاتی اسکیم چلائی جارہی ہے جس میں مدرسوں کے ضرورت کے مطابق ایک بڑی رقم کو خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ادھر گزشتہ دو دہائی بعد مدرسوں میں پڑھا رہے سائنس کے اساتذہ کو تنخواہ ادا کی گئی ہے۔ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کی صوبہ کے مدارس میں اعلیٰ تعلیمی میعار کو نافذ کرانے کی کاروائی کی جارہی ہے، اس کے لئے وقت وقت پر مدارس کے اساتذہ کو تربیت دینے کا کام بھی جاری ہے۔مدرسوں کو تکنیک سے جوڑنے کی حکمت عملی پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔ بیس سال بعد مدارس کا نصاب بدلا گیا ہے۔ اب بہار کے مدرسوں کے طلباء کو این سی ای آر ٹی کی کتاب پڑھائی جارہی ہے، ساتھ ہی امتحانات فارم بھرنے کا آن لائن انتظام کیاگیا ہے۔ رزلٹ بھی آن لائن جاری کیا جارہا ہے۔ بورڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہیکہ طلباء کا امتحان وقت پر منعقد کرنے اور رزلٹ وقت پر شائع کیاجائےگامولانا محمد نظام الدین اشاعتی نے بتایا کہ پہلے وقت پر رزلٹ نہیں آنے کے سبب مدرسوں کے طلباء کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا ہوتاتھا۔ کچھ ایسے بھی مواقع آئے ہیں جب مدرسہ بورڈ سے پاس کرنے کے بعد بھی انکا کہیں داخلہ نہیں ہوا اس لئے کے بورڈ نے کافی تاخیر سے رزلٹ جاری کیا۔ اب اس مسلہ پر بھی تقریباً قابو پالیا گیا ہے۔ چیرمین کے مطابق مدرسہ بورڈ کا امتحان ہر حال میں وقت پر ہوگا اور وقت پر رزلٹ جاری کیا جائےگا۔ وہیں مدرسہ بورڈ کے بدعنوانیوں پر بھی موجودہ انتظامیہ نے شکنجا کسا ہے۔ چیئرمین کے مطابق مدرسہ بورڈ میں بدعنوانی کرنے والے کسی بھی شخص کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائےگا۔ چیئرمین کے سخت ہدایت کو دیکھتے ہوئے مدرسہ بورڈ کے بدعنوانیوں پر لگام لگا ہے۔ وہیں طلباء کو جدید تعلیم سے آرستہ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔اس پروگرام میں نوید اکرم اورد مترجم اورد زبان سیل سوپول، ماسٹر ایوب مولانا سعد اللہ قاسمی ،مولانا یوسف ، مولانا شوکت اور دیگر حضرات موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button