قومی ترجمان / انناس گرم مر طوب آب و ہوا کے ایک پودے کا پھل ہے۔ انگریزی میں اسے پائن ایپل کہتے ہیں۔ انناس کا وطن اصلی جنوبی امریکہ ہے۔اب اس کی کاشت دُنیاکے بیشتر ملکوں میں ہوتی ہے۔ ہر ملک میں لوگ اسے بڑی رغبت اور شوق سے کھاتے ہیں۔ اسکی اپنی ایک خاص خوشبو ہے، ذائقہ ہے۔ انناس دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ ہندوستان کے ریاست بہار سمیت کئی صوبوں میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے۔
انناس کا ذائقہ ترشی مائل شیریں ہوتا ہے۔ اس کے مربے، جوس اور جام بہت پسند کئے جاتے ہیں اس میں کئی معدنی اجزاء اور حیاتین ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا شمار قوت بخش پھلوں میں ہوتا ہے۔ اس میں کلوربن خاصی مقدار میں ہوتی ہے۔ جو کھانا ہضم کرنے میں نہایت معاوت ثابت ہوتی ہے۔
یہاں ملتا ہے سستے داموں میں انناس
انناس پر ہے یہ ویڈیو مکمل دیکھیں
خاص طور پر طمیات بڑی آسانی کے ساتھ ہضم ہوتے ہیں۔جسم میں موجود مختلف مضر صحت گلٹیوں کے خاتمے کے لیے بھی انناس بہت مفید ہوتا ہے۔
آیوڈین کی کمی میں بہت مفید ہے انناس ۔ اس کے استعمال سے نالیوں کی سوجن کم ہوجاتی ہے۔انناس کھانے سے بلڈ پریشر زیادہ نہیں بڑھتا اور گھٹیا یعنی جوڑوں کے درد میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ جسم میں رسولیاں ہوں تو انناس کا باقاعدہ استعمال انہیں ختم کرسکتا ہے۔ انناس گردوں اور شانوں کی تکلیف کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
انناس کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے جس سے جسم میں موجود مضر صحت مادے، پتھریاں وغیرہ خارج ہوجاتی ہیں۔ یرقان میں انناس انتہائی فائدہ دیتا ہے۔ تاثیر میں یہ سردترہے۔ اس کی مٹھاس میں ہلکی سی ترشی ہوتی ہے۔
انناس کارنگ باہر سے سرخ اور اندر سے زرد ہوتا ہے۔ پکے ہوئے انناس میں وٹامن سی بکثرت پائے جاتے ہیں اس لیئے مانع سکروی ہے۔ کچا انناس زیادہ مقدارمیں مقط حمل ہے۔ کمزور افراد اگر اس کاباقاعدہ استعمال کریں تو یہ فربہ (موٹے) ہوسکتے ہیں۔ اس سے دل و دماغ کو بھی بہت طاقت ملتی ہے۔
اگر طبیعت گھبرارہی ہو۔ کام میں دل نہ لگ رہا ہو۔ ایسی صورت میں انناس طبیعت کو شگفتہ کردیتا ہے۔ اگر پیاس بہت زیادہ لگ رہی ہو یا پانی زیادہ پی کر پیٹ پھول گیا ہو تو ایسی صورت میں انناس کا کھانا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ انناس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے اور خفقان کے مرض میں بھی بہت مفید ہے۔
اس پھل کے کچھ مضر اثرات بھی ہیں۔ مثلاً اسکے کھانے سے بلغم زیادہ آتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ کھانسی اور زکاوغیرہ میں بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے کم مقدار میں کھانے سے اس کے مضر اثرات کم ہوجاتے ہیں۔