اہم خبریں

نئی کابینہ میں ہوں گے ریکارڈ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی لیڈر، زیادہ خواتین کو ملے گی انٹری: ذرائع


دہلی (قومی ترجمان /ایجنسیاں) نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق مرکزی کابینہ میں توسیع پر اس وقت سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں ۔ سیاسی پنڈٹوں سے لے کر لیڈروں تک میں تجسس ہے کہ کس کو کابینہ میں جگہ ملے گی ۔ اس درمیان سی این این نیوز 18 کو اعلی سطحی ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق کابینہ میں درج فہرست ذات ، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کی ریکارڈ نمائندگی ہوگی ۔ ساتھ ہی خواتین کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں او بی سی طبقہ کے تقریبا 24 وزرا ہوں گے ۔ سرکار کا منصوبہ یہ ہے کہ سبھی کمیونٹی کی نمائندگی کابینہ میں رکھی جائے ۔ علاوہ ازیں خواتین کی نمائندگی کو بڑھانے پر بھی غور و خوض جاری ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ نئی کابینہ میں اراکین کی اوسط عمر آزاد ہندوستان کی تاریخ میں سب سے کم ہوسکتی ہے ۔ یعنی یہ ایک نوجوان کابینہ ہوگی ۔ ان لوگوں کو کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی جنہیں ریاست یا مرکز میں انتظامی تجربہ رہا ہو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button