- ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ماہانہ ریچارج کی میعاد 30 دنوں کی رکھیں
- اس سے صارفین کو ایک سال میں ایک ریچارج کم کرنا پڑے گا۔ اب تک صارفین کو 12 مہینوں میں 13 بار ماہانہ ریچارج کرنا پڑتا تھا
نئی دہلی : پری پیڈ موبائل نمبر کے صارفین کو اب ماہانہ ریچارج میں 28 نہیں بلکہ 30 دن کی میعاد ملے گی۔ ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی نے کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ماہانہ ریچارج کی میعاد 30 دنوں کی رکھیں ۔ اب تک ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کو 28 دن کی میعاد دے رہی تھیں۔ اس سے صارفین کو ایک سال میں ایک ریچارج کم کرنا پڑے گا۔ اب تک صارفین کو 12 مہینوں میں 13 بار ماہانہ ریچارج کرنا پڑتا تھا یعنی سال میں ایک ماہ کا اضافی چارجز دینے پڑتے تھے۔
بالوں کی دیکھ بھال :بالوں میں خوب چڑھے گا مہندی کا رنگ، بس مکس کرتے وقت اس بات کا رکھیں خاص خیال،یہاں کلک کریں
اپنے نوٹیفکیشن میں TRAI نے کہا ہے کہ سبھی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو کم از کم ایک پلان واؤچر، ایک خصوصی ٹیرف واؤچر اور ایک کومبو واؤچر کو کم از کم 30 دن کی میعاد کے ساتھ رکھنا ہوگا۔ ان سے صارفین کو صرف ہر مہینے کی ایک مخصوص تاریخ کو ریچارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ابھی جو ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ اگر صارف ماہانہ ریچارج مہینے کی 10 تاریخ کو کرتا ہے، تو اس کی مدت اگلے مہینے کی 8 تاریخ کو ہی ختم ہو جاتی ہے۔
۔Voter List میں اپنا نام کیسے چیک کریں؟ یہاں جانیں مکمل پروسیس، گھر بیٹھے بیٹھے موبائل پر ہی ہو جائے گا سارا کام ،یہاں کلک کریں