بہارتازہ خبرتعلیم و روزگار

سکشمتا پریکشا کا رزلٹ جاری : %93.39 ٹیچر ہوئے کامیاب ، یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں اپنا رزلٹ

29 مارچ (پٹنہ) بہار بورڈ نے کلاس 1 سے 5 تک کے لیے اہلیتی امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ مجموعی طور پر %93.39 اساتذہ اہلیتی امتحان میں پاس ہو گئے ہیں۔

جاری رزلٹ کے مطابق کل 9,835 اساتذہ اس امتحان میں فیل کر گئے ہیں ۔ ایسے اساتذہ کو سرکاری ملازمین کا درجہ حاصل کرنے کے لیے اگلے امتحانات میں پاس کرنا ہوگا۔ کل پانچ امتحانی مواقع میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگا ۔

مجموعی طور پر 1,48,845 اساتذہ میں سے 1,39,010 اہلیتی امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

کامیاب اساتذہ کی کاؤنسلنگ ہوگی

اساتذہ اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹhttps://www.bsebsakshamta.com/login پر رات 12 بجے سے دیکھ سکتے ہیں۔

اہلیتی امتحان میں مجموعی طور پر 150 سوالات پوچھے گئے تھے۔ 1 سے 5 میں زبان سے 30، عام مطالعہ سے 40 اور عام موضوع سے 80 سوالات پوچھے گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button