۔TET-STET اساتذہ وقت پر تنخواہ کے لیے کریں گے احتجاج
پٹنہ : TET-STET پاس ٹیچرس ایسوسی ایشن (GOPGUT) نے دھمکی دی ہے کہ اگر ریاست میں ملازم اساتذہ کو ان کی تنخواہیں وقت پر نہیں ملتی ہیں تو وہ احتجاج پر جائیں گے۔
۔ TET-STET پاسڈ ایمپلائیڈ ٹیچرس ایسوسی ایشن (GOPGUT) کے ریاستی صدر مارکنڈے پاٹھک نے وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور پرائمری تعلیم کے ڈائریکٹر کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ملازم اساتذہ کی ستمبر اور اکتوبر ماہ کی تنخواہ، تربیت یافتہ افراد کا بقایا ائیریر، تنخواہ اور مختص 15 فیصد تفریق، تنخواہ کی ادائیگی کے لیے اضلاع کو نہیں بھیجا گیا ہے جب کہ ریاستی کارکنوں کو ستمبر کی ایڈوانس درگا پوجا پر ہی مل گئی ہے۔
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا پریکشا میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات جواب کے ساتھ دیکھیں
دریں اثنا تنظیم کی ریاستی ترجمان اشونی پانڈے نے کہا کہ ہندوؤں کے سب سے اہم تہوار دیوالی میں صرف چند دن باقی ہیں۔ اگر ریاستی حکومت نے دو دن کے اندر تنخواہوں کی ادائیگی اور بقایا جات کی رقم اضلاع کو نہیں بھیجی تو روشنیوں کے تہوار دیوالی میں ملازم اساتذہ کے گھر اندھیرا ہی رہے گا ۔
ریاستی کارکنوں کو 20 سے پہلے ملے گی تنخواہ
وزیر خزانہ وجے کمار چودھری نے کہا کہ عوامی عقیدے کے عظیم تہوار دیوالی اور چھٹھ کے پیش نظر محکمہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مشورہ کرنے کے بعد حکومت کے افسران اور ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہ کی ادائگی 20 اکتوبر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو تین سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے اس تہوار کی تقریبات ماند پڑ جاتی تھیں۔ اس بار سرکاری افسران اور ملازمین یہ تہوار خوشی و مسرت کے ساتھ منا سکتے ہیں، اس لیے حکومت نے بروقت یہ فیصلہ لیا ہے ۔
4 لاکھ افسران اور اہلکاروں کو سہولت
غور طلب ہے کہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے چار لاکھ سے زیادہ سرکاری افسران اور ملازمین کو تہوار سے پہلے تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ دسہرہ سے پہلے ہی ریاستی حکومت نے ملازمین کے مفاد میں ہار سے پہلے تنخواہ کی ادائیگی کی ہدایت دی تھی۔