دربھنگہ

یوم ماحولیات کے موقع پر پوپری بی ڈی او راگنی ساہو کی شجر کاری مہم

پوپری ۔ (خالد ہاشمی/قومی ترجمان)

مقامی بلاک دفتر اور اسکے اطراف میں سب ڈویژنل آفیسر نوین کمار، بلاک ترقیاتی آفیسر راگنی ساہو اور دیگر حکام نے شجر کاری کر یوم ماحولیات کا انعقاد کیا، اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر نوین کمار نے کہا کہ پیڑ پودے ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لئے ہم سب کا اہم فریضہ ہے کہ نہ صرف نئے پیڑ پودے لگاتے رہیں بلکہ جو درخت بڑے ہو گئے ہیں انکی حفاظت بھی کریں، بلاک ترقیاتی آفیسر راگنی ساہو نے عوام سے کہا کہ پیڑ پودے مختلف شکل میں ہماری مدد کرتے ہیں لہذا ہمیں اپنی زندگی میں شجر کاری مہم کو زندگی کے اہم کاموں کی طرح اہمیت دینی چاہیے، اس موقع پر سرکل آفیسر کوشل کشور یادو و دیگر افسران و حکام نے بھی شجر کاری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button