دربھنگہ

ہندوستان میں دستیاب کوویڈ ویکسین پوری طرح محفوظ : شکیل احمد

انسانی زندگی کو بچانے کی مہم میں حصہ لینا وقت کا تقاضہ

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

  تمام ملک میں کوویڈ 19 کی شکل میں لوگوں کو بہت ہی خطرناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا جس نے پوری دنیا کو تباہ کرکے رکھا ہے۔ لوگوں کو جسمانی، دماغی و ذہنی اور جذباتی ہر طرح سے اس بیماری نے جھٹکا دیا ہے۔ اس کیلئے کئی طرح کے علاج آزمائے گئے ہیں پر کچھ بھی ٹھیک ثابت نہیں ہوا ہے۔ لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی مہم پوری دنیا میں چلائی جارہی ہے۔الگ الگ طرح کے ٹیکوں سے لوگوں کے مدافعتی نظام مستحکم ہوں گے جس سے انہیں بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملے گی ۔مذکورہ باتیں بوکھڑا بلاک کے سنگھاچوڑی پنچایت کے سابق مکھیا و سوشل ورکر شکیل احمد نے کورونا ویکسین لینے کے بعد لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کو بچانے کے لئے ویکسین موثر ہتھیار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ویکسینیشن کے خلاف غلط افواہ پھیلا رہے ہیں لیکن ہندوستان میں دستیاب کوویڈ ویکسین لوگوں کے لئےپوری طرح سے محفوظ ہے اور کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے کوویڈ کا ٹیکہ لینا ہی بہتر آپشن ہے۔مسٹر شکیل احمد نے کہا کہ ماضی میں بھی حکومتوں نے کئی وبائی امراض پر خاص مہم سے قابو پایا ہے ۔اس وقت کورونا سے لڑائی میں حکومت جو گائڈ لائن بنائی ہے اور ویکسی نیشن مہم چلائی ہے اس پر عمل ضروری ہے۔
انہوں نے ہندستان میں اس وقت دستیاب کوویکسین  اور کووی شیلڈ کو پوری طرح کامیاب بتایا۔انہوں نے کہا کہ تحقیق میں یہ سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس کی اپنی کوئی سیل نہیں ہوتی ہے اس لئے وہ جس کے جسم میں داخل ہوتا ہے اسی کے جسم کی مدد لیکر پھیلتا ہے۔ ٹیکہ ہمارے جسم کو اس وائرس کو پہچاننے اور اس کو مارنے کیلئے ضروری اینٹی باڈی بنانے کی صلاحیت دیتا ہے جو اس کے پھیلاؤ پر بھی روک لگاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button