سمستی پور
ہر ملک ہر معاشرہ اور ہر فرد صحت مند رہیں سب ایک ساتھ ملکر ایک دوسرے کی طاقت بنیں،راج دیپک
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) سبھی جگہ منائے جارہے ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا کے دوران آج راجد کے میڈیا انچارج راج دیپک نے بھی یوگا کے عمل کو انجام دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج جب پوری دنیا کرونا وبا کا مقابلہ کرنے پر مجبور ہے تو یوگا امید کی ایک روشنی بنی ہوئی ہے کرونا کے باوجود اس دفعہ یوم یوگا کی تھیم یوگا اور ویلنیس نے کروڑوں لوگوں میں یوگا کے تئی جوش و خروش کو اور بھی زیادہ بڑھایا ہے انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک ہر معاشرہ اور ہر فرد صحت مند رہیں سب ایک ساتھ ملکر ایک دوسرے کی طاقت بنیں