اہم خبریں

ہاتھ جوڑے التجا کرتے رہے بزرگ عبد الصمد

شرپسندوں نے داڑھی کاٹی،مارا پیٹا، ویڈیو کیا وائرل

نئی دہلی (ذرائع) دہلی سے قریب غازی آباد کے علاقے لونی میں ایک مسلمان بزرگ کی شدید پٹائی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ متاثرہ بزرگ کا نام عبد الصمد ہے۔ ملزمان نے نہ صرف بزرگ کی شدید پٹائی کی بلکہ اُن کی داڑھی بھی کاٹ دی۔ اس دوران بزرگ ہاتھ جوڑ کر ان سب سے التجا کرتے رہے لیکن ملزم ان کو پیٹتے رہے۔

صرف یہی نہیں ملزم نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی اور اسے وائرل کردیا۔ ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ متاثرہ بزرگ چارپائی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ارد گرد دو افراد ہیں۔ ایک نوجوان کے ہاتھ میں کینچی ہے۔ دریں اثنا دوسرا نوجوان ان کو باری باری سے تھپڑ مارتا ہے، جبکہ پہلا ان کی داڑھی کاٹ دیتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو پانچ جون کا بتایا جارہا ہے ،پولیس نے اس معاملے میں کلیدی ملزم پرویش گجر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button