گوگل کمپنی نیا سیکوریٹی فیچر متعارف کرائے گی
دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے اب تک کی سب سے بہترین سیکوریٹی اور پرسنل فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں بتایا ہے کہ آئندہ سال سے صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات کو چھپانے یا ڈیلیٹ کرنے جیسا فیچر استعمال کر سکیں گے۔
گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ سرچ انجن پر ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی جس کے تحت صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ فون نمبر اور گھر کے پتے کو ڈیلیٹ کرنے یا پھر اسے خفیہ رکھنے کے اہل ہو جا ئیں گے۔
اسی طرح صارفین مذکورہ فیچر کے تحت انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی تصاویر کو گوگل سرچ انجن سے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔
پپیتا بے شمار فوائد کا حامل پھل ،پڑھیں مکمل پوسٹ
کیلا صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند، ۱۰/ اهم غذائی اجزاء
فیچر کے تحت صارفین کو انٹرنیٹ پر موجود اپنی نامناسب ویڈیوز ، جھوٹا مواد اور اپنے نام سے متعلق پرو پیگنڈا کے مواد کو بھی گوگل سرچ انجن سے ہٹا یا چھپا سکیں گے۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو متعدد ٹولز فراہم کیے جائیں گے۔