اہم خبریںبہارگوپال گنج

گوپال گنج میں بم دھماکہ، ایک ہلاک: پٹاخے بناتے ہوئے دھماکے کا شک ، باپ کے جسم کے چیتھڑے اُڑ گئے ۔ بیٹا زخمی

گوپال گنج : بدھ کو گوپال گنج کے بٹوا بازار میں ایک بڑا بم دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اس واقعے میں والد کی موت ہو گئی۔ جبکہ بیٹا زخمی ہے۔ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ جاں بحق افراد کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے۔ شبہ ہے کہ دھماکہ پٹاخے بنانے کے دوران ہوا۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ایس پی آنند کمار نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ساتھ ہی اے ٹی ایس کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔

متوفی کی شناخت حلیم میاں (55) کے نام سے ہوئی ہے۔ پھلواریہ سمیت 5 تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ جس گھر میں دھماکہ ہوا اس کا آدھا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ گھر حلیم میاں کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بہار میں راشن کارڈ کے لیے آن لائن درخواست شروع، جلدی کریں رجسٹریشن، یہاں جانیں درخواست دینے کا طریقہ

۔Mobile phone میں ہی ڈاؤن لوڈ کریں Digital ووٹر کارڈ (Voter Card) ، ووٹنگ کے ساتھ فوٹو آئی ڈی میں بھی آئے گا کام، ڈاؤن لوڈنگ کا جانیں طریقہ

ایس پی آنند کمار نے بتایا کہ بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔ پٹنہ اور مظفر پور سے ایف ایس ایل ٹیمیں بلائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اے ٹی ایس کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔ فی الحال پولس نے اس پورے علاقے کو سیل کرکے ایک مقام پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

بھاگلپور میں ہوئے تھے 15 ہلاک

خیال رہے کہ بھاگلپور کے کجولیچک محلہ میں جمعرات کی رات دیر گئے ہوئے دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس یہ بھی کہہ رہی ہے کہ اسے غیر قانونی پٹاخہ بناتے ہوئے دھماکہ ہوا۔ تاہم ابھی تفتیش جاری ہے اور جائے وقوعہ ے کوکر میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

اگر PAN کارڈ کو ADAHAR CARD سے لنک نہیں کیا ہے تو اب کر لیں ، ورنہ لگے گا جرمانہ ، جانیں لنک کرنے کا طریقہ اور لنک کرنے کی آخری تاریخ

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

سب سے پہلے پڑھیں قومی ترجمان پر اردو خبریں ، اردو میں بریکنگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبریں ، لائیو نیوز اپڈیٹ ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز ، قومی ترجمان ڈاٹ کام پر جانیئے اپنی ریاست ملک و بیرون ملک اور بالخصوص بہار، جھارکھنڈ، مشرقی وسطی انٹرٹینمنٹ ، اسپورٹس ، بزنس ، ہیلتھ ، تعلیم و روزگار و جاب سے متعلق تمام تفصیلات سب سے پہلے ۔ قومی ترجمان کو ٹیلیگرام ، فیس بک ، انسٹا گرام، یوٹیوب ، ٹویٹر پر فالو کریں ،شیئر کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button