سمستی پور
گلمان گھاٹی میں شہید امن کے پہلے یوم وفات پر خراج تحسین پیش کیا گیا
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) گلمان میں شہید ہوئے سلطان پور کے باشندہ امن کے پہلے یوم وفات پر شمر فلمس انٹرنیشنل کے سرپرست ڈاکٹر اشور کرون نوجوان فلمی ہدایت کار سومیت سومن و پروفیسر پی کے جھا پریم نے شہید کے رہائش پر پہنچ کر انہیں خراج تحسین پیش کیا وہی شہید کے والد سدھیر کمار سنگھ و انکے چھوٹے بھائیوں سے ملاقات کر انہیں بتایا کہ پورے سلطان پور کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے شہید امن کے تعلق سے بہت جلد ایک ڈاکیومنٹری فلم مقامی لوگوں کے تعاون سے بنائی جائیگی جو شہید کے تئی ایک سچی خراج عقیدت ہوگی ڈاکیومنٹری فلم کے لئے اشور کرون اسکرپٹ تیار کر رہے ہیں جسکی ہدایت کاری سومیت سومن کرینگے اسے عملی شکل دینے کے لئے دو دینی دوڑاو عوامی رابطہ مہم چلایا جائیگا