اہم خبریں

گدام مسجد تروینی گنج کے امام محمد آزاد رحمانی رشتہ ازدواج سے منسلک

گدام مسجد تروینی گنج کے امام آزاد رحمانی رشتہ ازدواج سے منسلک
سوپول (محمد ابوالمحاسن(تروینی گنج گودام مسجد کے امام وخطیب حافظ محمد آزاد رحمانی آج رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے اس موقع پرفلاح ملت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سکریٹری محمدابوالمحاسن استاذ جامعہ اسلامیہ سراج العلوم ڈپرکھانےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے جس کے ہوجانے کے بعد انسان بہت سارے گناہوں سے بچ جاتاہے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں نکاح کے موقع پر کئے جانے والی فضول خرچیوں نے نکاح کو اس قدر مشکل بنا دیا ہے کہ غریب کی بچیاں گھڑوں میں بیٹھی رہ جاتی ہیں لیکن مناسب رشتہ نہیں مل پاتاہے حالانکہ مذہب اسلام نے نکاح کو اس کی اہمیت کے پیش نظراتنا سہل اور آسان بناکر پیش کیا ہے کہ اگر اس آسان طریقہ کا خیال رکھاجاتا تو امیر غریب کسی کو بھی اس سنت کی ادائیگی میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی انہوں نے کہا کہ حدیث پاک میں ارشاد ہے کہ سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں سب سے کم خرچ ہو انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں بےجا رسومات وخرافات نے نکاح کو بہت مشکل بنادیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ نکاح مشکل اور زناعام ہوتاجارہا ہے اس لئے ہم سبھوں کو چاہیے کہ نکاح میں کم سے کم خرچ کریں اور سنت کے مطابق نکاح کریں انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں جہیز ایک ناسور مہلک مرض بن گیا ہے جس کو ختم کرنے کی کوشش کرنا ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے اس موقع پر مبارکباد دینے والوں میں حافظ منت اللہ عبدالمجید محفوظ عالم محمد ضیاءالدین عبدالرحمن اکرام الحق مشتاق سمیت دیگر لوگوں نے مبارک باد پیش کرکے نوعروس جوڑوں کیلئے فلاح دارین کی دعا کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button