دربھنگہ

گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی سے ریاست کے محنت وسائل کے وزیر جیویش کمار کی ملاقات،

دربھنگہ۔محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو
ریاست کے لیبر وسائل و آئی ٹی منسٹر جیویش کمار نے جمعہ کو گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی سے ملاقات کرکے ریاست کے منظم اور غیر منظم شعبوں میں کام کرنے والے بہار کے مزدوروں کا رجسٹریشن کرانے اور ہر طرح کی سرکاری مدد فراہم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیر مسٹر کمار نے بہار کے مزدوروں کو سال میں ایک بار گھریلو سفر کے لئے سرکاری سہولیات مہیا کرانے اور مقامی (گجرات میں) سطح پر مدد کرنے کی وزیر اعلی سے گزارش کی۔ ساتھ ہی منظم اور غیر منظم شعبے میں کام کرنے والے بہاری مزدوروں کی سیکورٹی کا بھی معاملہ سامنے رکھا۔
غور طلب ہو کہ لیبر ریسورس ڈپارٹمنٹ کے وزیر جیویش کمار کے اقدام پر ہی گذشتہ 12 اپریل کو ریاست گجرات کے  گاوں کھیڑوا ضلع، راج کورٹ کے دیو انڈسٹریز میں بوائلر دھماکے میں ہلاک ریاست بہار کے 4 مزدوروں کے ورثا کو گجرات حکومت سے بات چیت کے بعد مقامی سطح پر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں تھیں اور زخمی مزدوروں کا بھی مقامی اسپتال میں علاج کرایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مہلوکین کے ورثا اور زخمی مزدوروں کو بہار ریاست مہاجر مزدور حادثہ گرانٹ اسکیم کے تحت معاوضہ دیا گیا تھا ۔

وزیر جیویش کمار نے کہا کہ گجرات کا دورہ تارکین وطن مزدوروں کے مفاد میں ہے جس میں گجرات کے محکمہ محنت کے عہدیداروں کے ساتھ بھی ان کی بات چیت کی تجویز ہے۔  مسٹر کمار تارکین وطن مزدوروں کے مفاد میں کیے جانے والے کام کے سلسلے میں محکمہ صنعت کے عہدیداروں سے بات کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں کونسلنگ اینڈ ایمپلائمنٹ سینٹر) قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد ریاست کے مزدوروں اور طلباء کو خود انحصاری اور خود پسندی کے لئے متحرک بنانا ہے۔اس میں تمام طرح کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے عمل سے علاقائی سطح پر روزگار سے متعلق ہر قسم کی معلومات دستیاب ہوں گی۔  بنیادی طور پر  مجوزہ مرکز ملازمت کے متلاشی (مزدوروں اور طلبہ) کی رجسٹریشن کے بعد ان کی مانگوں پر قابلیت کے مطابق ملازمت کے انتخاب کے لئے کام کرے گا ، اسی طرح رابطہ سینٹر پر تربیت یافتہ مشیرکار کے ذریعہ ملازمت اور طلبہ کو روزگار سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی جو ریاست میں اور ریاست سے باہر دیگر ریاستوں اور بیرون ملک کے لئے ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button