گائوں گائوں میں منریگا کے تحت کھلوائے گئے فائل کا فیجیکل جانچ کرایا جائے،مقررین
گائوں گائوں میں منریگا کے تحت کھلوائے گئے فائل کا فیجیکل جانچ کرایا جائے،مقررین
منریگا منصوبہ کے تحت لاکھوں کی فرضی نکاسی کے خلاف بھاکپا مالے نے اپنے مختلف مطالبات کی حمایت میں کیا مظاہرہ
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) اجیارپور بلاک ترقیات دفتر واقع منریگا آفس پر آج بھاکپا مالے کے سینکڑوں کارکنان نے بلاک کمیٹی ممبر گنگا پرساد پاسوان محمد کمال الدین بھیم سہنی محمد فرمان کی قیادت میں منریگا منصوبہ کے تحت لاکھوں کی فرضی نکاسی کے خلاف سمیت اپنے مختلف مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ کیا اس سے قبل مظاہرین رائے پور وشہر استھان سے بلاک ہیڈ کوارٹر واقع منریگا کے پی او دفتر پر مظاہرہ کرتے ہوئے پہنچنے اور جم کر مظاہرہ کیا اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں مطالبات کیا کہ گائوں گائوں میں منریگا کے تحت کھلوائے گئے فائل کا فیجیکل جانچ کرایا جائے منریگا سے مٹی کرن اینٹ کرن نالہ کی تعمیر سوختہ کی تعمیر پی سی سی تعمیر مویشی شیڈ کی تعمیر وزیر اعظم رہائش منصوبہ میں مستعفدین کی جگہ کسی اور کے نام پر مزدوری کے رقم کی نکاسی شجر کاری کے نام پر لاکھوں کی فرضی نکاسی کنوا کی حسن کاری پوکھر اڑھاہی مزدوروں کی جگہ جے سی بی سے کام کرانے کچرا انتظام سمیت متعدد منصوبوں میں فرضی وارہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے اور پی او الطاف حسین کے ذریعہ اپنے آبائی صوبہ جھارکھنڈ میں حاصل کروڑوں کی غیر قانونی املاک کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا وہی بھاکپا مالے ضلع مستقل کمیٹی ممبر پھول بابو سنگھ نے منریگا میں بد عنوانی کے تعلق سے اپنے خطاب میں کہا کہ اجیارپور پور بلاک کی بد قسمتی ہے کہ کروڑوں کی فرضی نکاسی کے باوجود بھی کچھ سفید پوش افراد پورے معاملہ کو پردہ ڈالنے کی کوشش میں لگے ہیں منریگا کے تحت کرائے گئے ہر ایک منصوبہ کی اعلیٰ سطحی جانچ خصوصی ٹیم تشکیل کر کرایا جانا چاہئے بھاکپا مالے بلاک کمیٹی ممبر و انوس بلاک صدر محمد کمال الدین نے کہا کہ اجیارپور پور پی او الطاف حسین اجیارپور میں مامور ہیں انکا ساٹھ گاٹھ دلالوں اور مافیا یوں سے ہے اور اس طرح انہوں نے اپنے آبائی صوبہ جھارکھنڈ میں کروڑوں کی غیر قانونی املاک حاصل کر رکھا ہے اسکی جانچ ہونی چاہئے مالے کے بلاک کمیٹی ممبر گنگا پرساد پاسوان نے کہا کہ جب تک منریگا کے منصوبوں میں فرضی وارہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کراکر پی او کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ہے تب تک مالے کے ذریعہ تحریک جاری رہیگا موقع پر سروج کمار وکی کمار سوبودھ کمار پپو کمار سہنی وشن سہنی ورکن سہنی رنجیت سہنی رضا احمد ملنگا کمار رپیش کمار سکل دیو کمار ہمنت کمار لالجی سہنی محمد آزاد امیش رام پاسوان مدن کوشک سونو کمار برجیش کمار تلکیشور پاسوان محمد اقبال محمد شکور جسیم ہواری اقبال ہواری خورشید نداف منٹن کمار رام پروین آنند محمد امین محمد دانش محمد فرمان بھیم سہنی وغیرہ تھے