اہم خبریںبہارکٹیہار

کٹیہار میں گیدڑ کی دہشت، 38 لوگ زخمی

کٹیہار: بہار کے کٹیہار ضلع کے بارسوئی بلاک میں اتوار کو گیدڑ کے حملے میں 38 افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے گیدڑ کو پکڑ کر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

زخمیوں میں زیادہ تر بارسوئی بلاک کے گووند پور اور جمیرا گاؤں کے کسان اور مزدور ہیں۔ کچھ لوگ بیت الخلاء گئے ہوئے تھے۔ کچھ لوگ کھیت کی حفاظت کر رہے تھے اور کچھ لوگ فصل کاٹنے گئے تھے۔ اس دوران جھاڑی میں چھپے گیدڑ نے اچانک حملہ کر دیا اور سب کو کاٹ کر لہولہان کر دیا۔ اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت زخمی افراد کے چہرے، سینے اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ ان میں سے 8 شدید زخمی ہیں جن کا صدر اسپتال میں علاج جاری ہے۔

صدر اسپتال کے میڈیکل آفیسر کے مطابق 38 زخمیوں میں سے 8 اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ باقی 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

بتا دیں کہ تقریباً دو ہفتے قبل اورنگ آباد ضلع میں بھی گیدڑ نے ایک شخص پر حملہ کیا تھا، جس میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ 45 سالہ اجے رام کو گیدڑ نے کاٹ لیا جس کے بعد وہ جان کی بازی ہار گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button