سمستی پور

کویوڈ 19 ویکسینیشن کولیکر ڈی آر ڈی اے کی صدارت میں ایک نشست منعقد

27 و 28 جون کو سمستی پور،متھرا پور ،مسری گھراری ,دلسنگھ سرائے،وروسڑا بس اسٹینڈ میں ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی،ڈرائور،خلاصلی ،کنڈکٹر،و بس اسٹینڈ عملہ کو ویکسین لینا لازمی

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)کویوڈ 19 ویکسینیشن کولیکر ڈی آر ڈی اے دفتر میں ڈی آر ڈی اے کے ڈائریکٹر
کی صدارت میں ایک نشست منعقد کی گئی نشست میں ڈی آر ڈی اے کے ڈائریکٹر نے کوویڈ 19 ویکسینیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کئی اہم ہدایات بھی دیں انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 ویکسینیشن کے لئے 27 و 28 جون 2021 کو 5 بس اسٹینڈ سمستی پور بس اسٹینڈ،متھرا پور بس اسٹینڈ،مسری گھراری بس اسٹینڈ،دلسنگھ سرائے بس اسٹینڈ،روسڑا بس اسٹینڈ کو منتخب کیا گیا ہے جہاں ویکسینیشن مہم چلایا جائیگا،انہوں نے کہا کہ پانچوں بس اسٹینڈ کی صاف صفائی وہاں کے ذمہ دار آپریٹر کے ذریعہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کے روز ویکسینیشن انتظام کی ذمہ داری بس اسٹینڈ کے مالک وایڈمنسٹریٹر کو دیا گیا ہے، تشہیر کے ذریعہ ویکسینیشن مراکز کی معلومات کو بس اسٹینڈ کے مالک کے ذریعہ ضلع سمستی پور کے مختلف مقامات تک پہنچایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈ میں رہنے والے ڈرائیور ،خلاصی، کنڈکٹر ،و انکے رشتہ دار کو ویکسین لگانے کی ہدایت دی گئی ہے،اور ساتھ میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ان تمام ویکسین مراکز میں موجود تاجروں ، دکانداروں اور مارکیٹ کے دیگر افراد زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسین لیں،موقع پر ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر ستیش کمار ، موٹر وہیکل انسپکٹر ایس ایس ترپاٹھی ، پروموٹر انڈر انسپکٹر انیل کمار، پرمود بھارتی ، ضلع موٹر وہیکل ڈیلر ایسوسی ایشن کے سکریٹری سنجیو کمار سمن ، ڈسٹرکٹ موٹر وہیکل ایسوسی ایشن کے صدر ، نائب صدر ونئے کمار سنگھ وغیرہ موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button