اہم خبریںبہار

کوڈویکسین سبھی لیں، کسی طرح کے بھرم میں نہ پڑیں۔ عبدالقیوم انصاری

بیگوسرائے (قومی ترجمان بیورو) عالمی وباء کورونا کی روک تھام کے لیے بہار سرکار پابند عہد ہے،حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق کو ویکسین سبھی لیں اور کسی طرح کے بھرم میں نہ پڑیں، سوشل میڈیا کے ذریعہ آرائ جانے والی افواہیں غلط ہیں۔ یہ ویکسین اس لئے لگائی جارہی ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں کرونا کے اثر سے متاثر نہ ہو ،یہ دوا ہمارے جسم میں توانائی اور قوت مدافعت پیدا کرتی ہے تاکہ وائرس سے وہ ہمیں بچا سکے۔


مذکورہ باتیں آج بیگوسرائے سرکٹ ہاؤس میں کووڈ ویکسین بیداری مہم کے تحت مدارس ملحقہ کے اساتذہ ملی تنظیموں کے ذمہ داران اور اسکول اساتذہ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے عالی وقار چیرمین جناب عبدالقیوم انصاری صاحب نے کہی۔۔۔


انہوں نے کہا کہ مہاماری کا ٹھیکرا ایک خاص طبقہ کے سر پر پھوڑنے کی کوشش ہوتی ہے حالانکہ کوتاہی صرف اسی طبقہ میں نہیں ہوتی لیکن نشانہ صرف ایک کو بنایا جاتا ہے ویکسینیشن کے سلسلے میں بھی جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے بیداری مہم کا پروگرام بنایا،جس کی شروعات موتیہاری ضلع سے کی اور پھر مظفرپور، گیا ،نوادہ، بتیا، پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج، ارریہ ، وغیرہ جاچکا ہوں اور دیگر اضلاع کا دورہ جاری ہے۔ ہر جگہ ضلع کے ڈی ایم اور دی او وغیرہ کے ذریعہ تمام مدارس کے اساتذہ، ذمہ داران، دینی و ملی تنظیموں اور علماء و دانشور ان سے مل کر اقلیتی طبقہ میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اور اس کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں ہمارے علماء کی فراست اور گہرائی سے بیداری میں چار چاند لگا ہے اور علماء اور ہمارے مدارس کے اساتذہ و ذمہ داران اور انجمن ترقی اردو کے کارکنان قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلی نتیش کمار نے بہار کے مدارس اور اقلیت کے لئے جو کام کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔مدارس کے لیے انہوں نے جو کام کیا ہے اس سے مدرسہ ایک مثال بن کر ابھرا ہے مدرسہ کی ترقی اور فروغ کے لئے کئ ترقیاتی منصوبے بنائیں مدرسہ استحکام منصوبہ بنایا اور مائنوریٹی کو ذمہ داری دی گئی البتہ اس میں قانون کے پیچ و خم کی وجہ سے کام میں کافی دشواری ہو رہی ہے،اسے سہل کرنے کی کوشش کروں گا، انہوں نے کہا کہ نتیش جی نے مدرسہ کے علماء کو جو وقار دیا ہے وہ آج تک کسی نے نہیں دیا ساتھ ہی انہوں نے یقین دہانی کرائی کے پرانے اساتذہ جو آئی پی ایف منصوبہ سے چھانٹ دیئے گئے انہیں بھی یہ فائدہ ضرور دلواؤں گا ،۔

آنے والے دنوں میں تمام مدارس میں کمرے، بیت الخلا، اور تعلیمی وسائل مہیا کرائے جائیں گے تاکہ اقلیتی طبقہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ معزز وزیر اعلی بہار کو اردو اور اقلیت سے بے حد محبت ہے ان کا منشا عوام کی خدمت ہے، ماحول میں بھائی چارگی اور چہار طرفہ ترقی وزیراعلی کا دین ہے۔ میڈیا کے ذریعہ پوچھے جانے پر ائ لوٹس ایپ میں سبھی سبجیکٹ اردو کیوں نہیں ہے اس کے جواب میں معزز چیئرمین صاحب نے کہا کہ ائ لوٹس ایپ میں اردو کو بھی شامل کراؤں گا،اور وزیر اعلی کے اردو بحالی سے متعلق اعلان کو عملی شکل دینے کے لیے باقی ماندہ اردو سیٹوں پر جلد بحالی کے لیے ہم کوشش کریں گے۔


اس موقع پر انجمن ترقی بیگوسرائے کے صدر ماسٹر محی الدین، سکریٹری حافظ محمد روح اللہ، حافظ محمد تکمیل، محمد عامر، مولانا پرویز عالم، ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر تنویر، مائنوریٹی افسر جناب رتن، امارت شرعیہ بیگوسرائے کے نائب قاضی مفتی شبیرانور قاسمی، جمعیت علماء بیگوسرائے کے صدر خالد حسین قاسمی، نائب صدر مفتی عین الحق امینی، ماسٹر مطیع الرحمن، مفتی نہال، ماسٹر اشتیاق، قاری قمرالحق، تمام ضلاع ملحقہ مدارس کے پرنسپل اور اساتذہ کرام شریک مجلس تھے،اور سبھوں نے چیئرمین مدرسہ بورڈ کے حوصلہ مند اقدام بیداری مہم کی ستائش کی اور اس مہم کو منزل تک پہنچانے کے لیے قدم سے قدم ملا کر بیداری مہم کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

مجلس کا آغاز قاری قمر الحق کی تلاوت اور محمد عارف کے نعتیہ کلام سے ہوا کلام سے ہوا۔ ڈی ایم صاحب اور چیئرمین صاحب مل کر کوونڈ ویکسین وان کو روانہ کئے۔۔۔۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button