دربھنگہ

کوویڈ ویکسین کو لیکر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ سنگھواڑہ بی ڈی او نے کی میٹنگ

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سنگھواڑہ بلاک کے بی ڈی او راجیو رنجن کی قیادت میں ہفتہ کو مختلف مذہبی رہنماؤں کے ساتھ کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اہم میٹنگ ہوئی۔بی ڈی او نے کہا کہ ویکسین کو لیکر جس طرح سماج میں غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں اس سے نمٹنے کے لئے ہر سطح پر بیداری مہم چلانی ہوگی ۔ بی ڈی او نے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ پہلے وہ خود ویکسین لیں اور پھر اپنے اپنے سماج میں لوگوں کو ٹیکہ لینے کے لئے بیدار بھی کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ جب تک لوگ ٹیکہ نہیں لینگے کورونا جیسی مہلک وبا پوری طرح ختم نہیں ہوگی ۔
ویکسین کے حوالے سے فوڈ کارپوریشن کے سابق چیئر مین الحاج عطا کریم نے کہا کہ انسانی زندگی کو بچانے کے لئے ویکسین موثر ہتھیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ویکسینیشن کے کے خلاف غلط افواہ پھیلا رہے ہیں جس کو لیکر حساس طبقہ کو آگے ہونا ہوگا۔ویکسین کو لیکر راجو پنچایت کی مکھیا رخسانہ خاتون اور مادھوپور بستواڑہ کی مکھیا شبانہ امجد لگاتار اپنے اپنے پنچایتوں میں بیداری مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کر رہے ہیں اور ٹیکہ کاری کے ہدف کو پانے کے لئے ائمہ مساجد سے بھی تعاون لے رہے ہیں۔سی او چودھری بسنت سنگھ نے بھی پنچایتوں کے عوامی نمائندوں و سرکردہ شخصیات کے ساتھ رابطہ قائم کر وکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین پوری طرح محفوظ ہیں ۔جو بھی غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں وہ بیداری کی کمی کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر مولانا دبیر قاسمی، مولانا مبین قاسمی ،معراج علی، بھرواڑہ کے نائب سرپنچ ماسٹر جمشید،راجو کے سرپنچ  گُڈو ، سابق مکھیا امجد عباس،مکھیا احمد علی تمنے، محمد معراج،،مکھیا نمائندہ شہنواز عرف بابر ،محبوب عالم،حافظ گلاب،پرویز عالم،محمد ندیم،  شبّو  ،ٹینکو، محمد دانش ،عابد سرپنچ کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button