دربھنگہ

کورونا سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے اقدامات قابلِ ستائش : ولی امام بیگ

کورونا ٹیسٹنگ ،2 ماہ کا اناج فری اور علاج میں سہولیات سے حالات ہوئے بہتر

دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)

کورونا وائرس جو کہ پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے اور کئی ملکوں کو اپنی چپیٹ میں لیکر لا تعداد لوگوں کو لقمہ اجل بنا چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سے نمٹنے میں حکومتوں نے کئی پابندیاں لگائیں۔اسی طرح اس کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے بہت بہادری،سنجیدگی اور بہترین حکمتِ عملی کے تحت بر وقت ہنگامی اقدامات کر کے اس کا مقابلہ کیا ۔مذکورہ باتیں جالے ویاپارمنڈل کے چیئرمین و جے ڈی یو لیڈر ولی امام بیگ عرف چم چم نے کہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار اور ان کی کابینہ کی جانب سے اس تیزی سے پھیلتی ہوئی وبا سے نمٹنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے وہ قابلِ ستائش ہے۔

مرض کی تشخیص اور اس کے علاج کے ساتھ ساتھ بیرونِ ریاست سے آنے والے وہ تمام افراد جو کہ بہار میں داخل ہوئے ہیں اُن کا تمام ڈاٹا اس وائرس کا شکار ہو نے والے افراد اور اُن سے جڑے افراد کا ڈاٹا حاصل کر کے انکی نگرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا مگر وزیرِ اعلی  نتیش کمار اور انکی ٹیم نے قابل ڈاکٹرز کی ٹیمیں تشکیل دے کر اس مشکل کام کو ممکن بنا کر خوش اسلوبی سے سر انجام دیا ۔مسٹر ولی امام بیگ نے کہا کہ اس مرض سے متعلق آگاہی مہم اور احتیاطی تدابیر سے بہار کی عوام کو وقتاً فوقتاً آگاہ کر نے کے ساتھ ساتھ بہار کے تمام اسپتالوں میں آئی سولیشن وارڈز کا قیام یقیناً وقت کی اہم ضرورت اور بہار حکومت کی سنجیدگی سے اس مرض سے مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر لاک ڈاؤن کر بہار کی عوام کو کورونا جیسی مہلک وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھا  اور بہار کی عوام کو 2 مہینے کا اناج بغیر رقم کا فراہم کیا جس سے بہار کی عوام کو کچھ راحت پہنچی وہیں کورونا جیسی مہلک وبا میں بہار کے اسپتالوں کے نظام کو بھی چست درست کروایا اور بہار کے سبھی پنچایت میں ماسک فراہم کرائی وہیں سبھی اضلاع کے ڈی ایم سے ورچوئل میٹنگ کر ہدایت دیتے رہے اور کورونا پر قابو پایا ۔انہوں نے کہا کہ اب ریاست میں کوویڈ مریضوں کی تعداد ہزار کے قریب آگئی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 97 فیصد سے زائد ریکوری ریٹ رہا ہے اور مریض لگاتار ٹھیک بھی ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی عوام کو بہت سہولیات فراہم کرائی ہے جس کو بھول پانا مشکل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button