دربھنگہ

کورونا سے لڑائی میں ذمہ دار شہری کا فرض نبھائیں : ماسٹر امجد علی

ویکسین کو لیکر افواہیں بے بنیاد،زندگی بچانے کے لئے موثر ہتھیار

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
جس طرح گذشتہ سال سے ہی پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کی چپیٹ میں آکر اپنی بگڑتی معیشت کو بچانے میں لگی ہے اور حکومتوں کے ذریعہ اس وبا پر قابو پانے کیلئے موثر اور سود مند اقدامات کئے جارہے ہیں ایسے میں ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہیکہ ہم نہ صرف حکومت کا تعاون کریں بلکہ سرکاری مہم کا حصہ بن کر لوگوں کے اندر پھیلی غلط فہمی کو ختم کرنے کیلئے خود آگے آئیں۔ مذکورہ باتیں مقامی بلاک کے دوگھرا گاوں میں واقع امجد کلاسیز کے ڈائریکٹر ماسٹر امجد علی نے مقامی بلاک احاطہ میں واقع منریگا بھون میں کورونا وائرس کی ویکسین کا پہلا خوراک لینے کے بعد نمائندہ کے ساتھ خصوصی ملاقات میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ویکسین کو لیکر عوام میں مختلف قسم کے افواہیں پھیلا رہے ہیں جو کہ بے بنیاد ہے کیونکہ اس سے قبل بھی بہت سارے ٹیکوں کو لیکر عوام میں غلط فہمیاں تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئی ہے اسلئے اس ویکسین کو لیکر بھی لوگوں کے درمیان کچھ غلط فہمیاں ہیں جبکہ حقیقت یہ ہیکہ کورونا سے بچاو کیلئے ویکسین ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے کیونکہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے علاوہ ازیں مسٹر امجد علی نے کہا کہ بالخصوص دیہی علاقوں میں معاشرہ کے حساس طبقہ کو آگے آکر اس پر پہل کرنی ہوگی تاکہ ہر عام وخاص تک ویکسین کا مثبت پیغام پہونچ سکے کیونکہ ویکسین لینے کے بعد ہی ہملوگ کورونا پر قابو پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے موذی وائرس کا سامنا کرنے کیلئے جس طرح سے ہملوگوں نے کورونا گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے دوسری لہر پر بھی فتحیابی حاصل کی ہے ٹھیک اسی طرح آگے بھی ٹیکہ لگانے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنانا ہوگا تاکہ لوگ کورونا سے محفوظ رہ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button