اہم خبریں

کنٹریکٹ پر بحال اساتذہ کو وقت پر تنخواہ نہ ملنا افسوسناک : قمر مصباحی

دربھنگہ (رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) بہار میں کانٹریکٹ پر بحال شدہ تقریبا ساڑھے 4 لاکھ اساتذہ کی بد قسمتی یہ رہی ہیکہ یہاں کے بچوں کا مستقبل تیار کرتے کرتے خود کے بچوں کا مستقبل تاریک بنا لیتے ہیں کیونکہ ہر ماہ تقریبا ساڑھے چارلاکھ اساتذہ کو اپنی تنخواہ کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے جو نہایت ہی افسوسناک پہلو ہے جبکہ حکومت کو چاہئے کہ تنخواہ کی ادائیگی بر وقت کیا کرے۔مذکورہ باتیں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئےکہیں۔انہوں نےکہا کہ حکومت اساتذہ کو ان کی تنخواہ دینے سےقبل میڈیا میں تحفہ دینے کے نام سے خوب اعلان پر اعلان کراتی ہے جو کہ غیر مناسب ہے کیونکہ تنخواہ کا دینا کوئی تحفہ تحائف نہیں بلکہ وہ ہمارے کاموں کا اجرت ہے جس کا لینا بھی حق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہےکہ ساڑھے چار لاکھ اساتذہ کو کبھی بھی وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ہے حتی کہ وزیر تعلیم کے اعلان کا بھی متعلقہ تمام افسران نظر انداز کرتے ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ مسٹر قمر مصباحی نے کہا کہ تہواروں کے موقع پر بھی ان اساتذہ کو تنخواہ سے محروم رکھا جاتا ہے جس وجہ کر فیملی مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں کیونکہ تنخواہ نہ ملنے کے سبب ایسی سیکڑوں مثالیں موجود ہیں جہاں اساتذہ رقم کی کمی سے علاج نہیں کروا پاتے ہیں بالآخر اسکی موت واقع ہوجاتی ہے۔

قمر مصباحی نےکہا کہ بہار کےمختلف اضلاع کےلاکھوں اساتذہ بی ایڈ کالج، ٹیچرس ٹریننگ کالج یاپھر این آئی او ایس سے تربیت حاصل کرچکے ہیں اور تین سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ان کا بقایہ (ایریئر)جو تقریبا لاکھوں میں ہے اب تک ادا نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کسم پرسی کے حالات جھیلنے کو مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہیکہ بہار حکومت سمیت اس کے متعلقہ محکمہ بھی اس بات کو جان کر نظر انداز کرتے ہوئے ریاست سے ضلع کیلئے رقم مختص کر جاری نہیں کرتے ہیں کیونکہ اضلاع سے یونین کے ذریعہ جب ڈی ای او اور ڈی پی او پر دباو بنایا جاتا ہے تو ضلع کے افسران ایریئر کا مطالبہ ریاست سے بار بار کرتے ہیں جس کا مکتوب بھی یونین کے پاس بطور ثبوت موجود ہے پھر بھی وہاں سے رقم ارسال نہیں  کیا جاتا ہے جس وجہ کر آج اساتذہ کو نہ صرف کام کے بدلے ملنے والے اجرت کا بے صبری سے انتظار بے بلکہ اس رقم کی کمی کے وجہ کر اساتذہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا  ہے۔

انہوں نے جمعہ کو اس ضمن میں وزیر تعلیم کو مکتوب میل کرکے تربیت یافتہ اساتذہ کے ایریئر کی فوری ادائیگی میں پیش رفت کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اساتذہ کی پریشانیوں کو سمجھتے ہوئے سبھی طرح کا بقایہ فی الفور ادا کرنے کا حکم جاری کرے تاکہ اساتذہ مالی تنگی سے چھٹکارا پاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button