اہم خبریں

کشن گنج : پواخالی تھانہ میں صدر عہدے پر مامور اقبال احمد خاں ہر طبقے میں یکساں مقبول، SP کشن گنج سے مدت میں توسیع کی اپیل

پواخالی/کشن گنج (محمد اخلاق راہی) ٹھاکرگنج بلاک حلقہ کے تحت پواخالی کے  تھانہ صدر عہدے پر اقبال احمد خاں مامور ہیں جن کی مقبولیت پواخالی تھانہ حلقے کے تمام لوگوں میں یکساں ہیں۔خاص کر شریف اور امن پسند لوگ ان کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے خود میں کافی اطمینان محسوس کررہے ہیں ہرطبقہ کے لوگ ان کی مدت پورا ہونے پر رنج وغم کا اظہار کر رہے ہیں۔

پواخالی تھانہ صدر اقبال احمد خاں نے ہمیشہ دلالوں کو تھانہ احاطے کے اندر بھٹکنے نہیں دیا۔انہوں نے جب سے پواخالی تھانے میں عہدہ سنبھالا حالات کو پرسکون اور بھائی چارگی، امن امان کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ایک روپیہ لے کر بائک ایمبولینس سے لوگوں کو پہنچاتے ہیں اسپتال ، پورنیہ کے نوید مریضوں کے لیے بنے مسیحا

واضح رہے کہ عوام نے کشن گنج کے سابق ایس پی کمار آشیش کو ایسے ایماندار قابل اور دیانت دار افیسر کو پواخالی تھانے میں مامور کرنے پر عوام نے  ایس پی کمار آشیش کی تئیں نیک نیتی اور خلوص کا اظہار کیا تھا۔

بہر حال پواخالی کے عوام نے ایس پی کشن گنج ڈاکٹر انعام الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ پواخالی تھانہ صدر اقبال احمد کی مدت میں توسیع کر علاقے کی امن و امان کو مستحکم کرنے کے لیے ان کی میعاد میں توسیع کی جائے جس سے عوام چین و سکون کی سانس لے سکیں ۔ 

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button