کرانہ دکان میں چوری کرتے رنگے ہاتھ چور گرفتار
دربھنگہ ( محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے کمتول تھانہ حلقہ کے راڑھی مغربی پنچایت کے تتیلا گاؤں واقع کرانہ دکان کے مین گیٹ کا تالا توڑ کر جمعہ کی دیر شب 3 چور چوری کے واردات کو انجام دے رہے تھے اسی درمیان گھر میں سو رہےدکان مالک کے کان میں تالا توڑنے کی آواز پہنچی تب دکان مالک نے شور مچانا شروع کیا جس کے سبب بڑی تعداد میں مقامی لوگ جمع ہوگئے اور ایک چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جب کہ دو دیگر چور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔پکڑے گئے چور سے کمتول تھانہ صدر سرور عالم نے گھنٹوں پوچھ گچھ کی جس میں گرفتار چور نے دیگر دو چور کے چوری کے واردات میں ملوث ہونے کی بات کہی ہے ۔گرفتار چور کی شناخت گاؤں کے ہی پھگونی سہنی کے بیٹے سومیت کمارسہنی کے طور پر ہوئی ہے جب کہ موقع سے فرار ہوئے چور کی شناخت بھی گاؤں کے ہی للن سہنی کے بیٹے روہیت سہنی و سیٹھ ساہ کے بیٹے بٹو ساہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس ضمن میں کرانہ دکان کے مالک آنجہانی جگدیو سنگھ کے بیٹے منوج کمار سنگھ کی تحریر پر ایف آئی آر درج کر پولیس حراست میں آئے چور کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے دیگر چوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔