سمستی پور

ڈی ایم کی صدارت میں کویڈ 19 کو لیکر محکمہ صحت کا بی ایل او کے ساتھ نشست منعقد

ویکسینیشن:26000 لوگوں کا ہدف مکمل ہوتے ہی سمستی پور میونسپل کارپوریشن ملک کی پہلی میونسپل کارپوریشن بن جائے گی

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)ڈی ایم کی صدارت میں کویڈ 19 کو لیکر محکمہ صحت کا بی ایل او کے ساتھ ایک نشست منعقد کی گئی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سمستی پور میونسپل کارپوریشن حلقہ میں ویکسینیشن کا کام اب تک بہت ہی بڑھیا طریقے سے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن حلقہ میں صرف 26000 کے لگ بھگ ہی ایسے ایسے 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگ بچے ہوئے ہیں،جنکا ویکسینیشن ہونا باقی ہے،انہوں نے کہا کہ اس کام کو مکمل کرنے کے لئے ، آج ڈی آر ڈی اے سبھا عمارت میں ویکسینیشن کے کام میں مصروف اہلکاروں کو 6 ، 7 اور 8 جولائی کو ہونے والی ویکسی نیشن میں باقی تمام افراد کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ٹیکے لگانے کا یہ ہدف مکمل ہوگا سمستی پور میونسپل کارپوریشن نہ صرف اس ریاست کی بلکہ شاید ملک کی پہلی میونسپل کارپوریشن بن جائے گی۔ جس نے اپنے علاقے میں ویکسی نیشن کی صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ ویکسی نیشن کے اس کام میں جو عملہ اچھے کام کر رہے ہیں ان کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔موقع پر ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر سمستی پور ، ڈائرکٹر اکاؤنٹس اینڈ ایڈمنسٹریشن ،ضلع پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ،ضلع ٹیکس آفیسر اور متعلقہ بلاک کے ڈاکٹر اور بی ایل او موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button