سمستی پور
ڈی ایم،ایس پی نے چوتھے مرحلے کے انتخاب کے مدنظر وبھوتی پور بلاک کا کیا دورہ
بغیر اجازت کے چلائے جارہے کئ گاڑی کو ضبط کر دی سخت کارروائی کی ہدایت
سمستی پور (محمد مصطفیٰ)پنچایت عام انتخابات 2021کے چوتھے مرحلے کے ووٹنگ کے دوران نظم و نسق کے مد نظر ضلع الیکشن آفیسر ( پنچایت)و ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر و ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلو نے مندرجہ ذیل پنچایت ڈیہولی،پٹپارا،بھرپورا،سیوان چوک بیلسنڈی تارا،سنگھیا گھاٹ،شیوناتھ پور،سنگھیا بزرگ جنوب،عالم پور کودریا،کلیان پور، مصطفیٰ پور،محمد پور سکڑا،چورا ٹبھکا،مشرولیا،خاص ٹبھکا،راگھو پور،چکویدولیا،دامودر پور،گنگولی وغیرہ کا دورہ کر بنا اجازت والی گاڑی کو تشہیر وغیرہ کے لئے امیدواروں کے ذریعہ چلائے جا رہے گاڑی کو ضبط کر کاروائی کرنے کی ہدایت دی