سمستی پور

ڈویژنل قانونی خدمات کمیٹی دلسنگھ سرائے کی جانب سے مقامی سول کورٹ کے احاطے میں کی گئی شجر کاری

دلسنگھ سرائے/سمستی پور (اے اقبال) یوم بین الاقوامی ماحولیات کے موقع پر آج قومی و صوبائی قانونی خدمات آتھوریٹی پٹنہ کے ہدایت کی روشنی میں سب ڈویژنل قانونی خدمات کمیٹی دلسنگھ سرائے کی جانب سے مقامی سول کورٹ کے احاطے میں کوویڈ گائیڈ لائن کی پاسداری کرتے ہوئے کمیٹی کے انچارج صدر مع سب جج اول آنند ابھیشیک سکریٹری مع اے سی جے ایم سوئم وویک وشال کی قیادت میں شجر کاری کی گئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے سبھی لوگوں کو درختوں کے لگانے جانے پر پوری توجہ دینی چاہئے درختوں سے ہم لوگوں کو آکسیجن ملتی ہے اور اسکا ایک ایک حصہّ انسانی زندگی میں اہمیت کا حامل ہے

موقع پر تربیتی جوڈیثئل مجسٹریٹ اسکند راج پرتیک مشرا اے پی او منندر کمار کے علاوہ وکلاء یونین کے صدر ونود کمار سمیر شوبھا کانت جھا ڈاکٹر رام نارائن ٹھاکر مراری شرن شریواستو رام پریت داس سندیپ سنہا سنتوش کمار سنگھ سری راجپوت محکمہ جنگلات کے چندر شیکھر رائے محمد چھوٹے انیل رائے اکلو رائے کورٹ کے اہلکاروں میں رام نریش سہنی سریرام سنگھ رامانند چودھری سنجیوں سنگھ چندن کمار نند کشور وکاس کمار وجئے سنگھ رام پرویش رائے گنگیش جھا سنگیتا جھا وغیرہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button