ڈاکٹر صاحب نے بڑے شوق سے کھایا گائے کا گوبر، بولے – روح پاک ہو جاتی ہے
سوشل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی حرکات سے چرچے (سوشل میڈیا پر وائرل) میں رہتے ہیں۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو حیران کن ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ کا سر پھول جائے گا۔
در اصل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گائے کا گوبر کھاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ان کی حرکات کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لوگ تنقید کر رہے ہیں۔بہت زیادہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گائے کے گوبر کی خاصیت بتا رہا ہے۔ گائے کے گوبر کی خاصیت بتاتے ہوئے وہ گائے کے گوبر کے کچھ حصے کھاتے بھی ہیں۔
اس شخص کا دعویٰ ہے کہ گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے سے جسم صحت مند رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی جسمانی بیماریاں دور رہتی ہیں۔ویڈیو کے مطابق اس شخص کا نام ڈاکٹر منوج متل ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ گائے کا گوبر جسم کی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔یہ روح کو پاک کرتا ہے۔ڈاکٹر منوج متل ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ گائے کا گوبر کھانے سے جسم بالکل پاک ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں ۔اس ویڈیو کو @MogalAdil کے صارف نے شیئر کیا ہے۔ یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو پر بہت سے تبصرے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ طریقہ کیا ہے؟ ساتھ ہی ایک اور صارف نے لکھا ہے- یہ خود ڈاکٹر کی شکل میں گوبر ہے۔