دربھنگہ (رفیع ساگر) مقامی بلاک کے نگرڈیہہ گاوں باشندہ مرحوم ڈاکٹر صمیدالحق کے صاحبزادے و ڈاکٹر ایاز احمد کے چھوٹے بھائی محمد شاہ عالم کی شادی خانہ آبادی گاوں کے ہی محمد صابر کی دختر نیک و سوشل ورکر محمد راشد کی بہن نصرت بانو کے ساتھ انجام پائی ۔نکاح مولانا جلال الدین نے پڑھایا جبکہ اس رشتہ مطہرات کے گواہ سینکڑوں افراد بنے۔
ڈاکٹر ایم کے شکلا، ڈاکٹر منوج کمار، ڈاکٹر سدول سپون اور سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر بیپن چودھری سمیت کئی سرکردہ شخصیات کی شرکت
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ایم کے شکلا، ڈاکٹر منوج کمار، ڈاکٹر سدول سپون، سی آئی ڈی کے ڈائریکٹر بیپن چودھری،جاپ لیڈر عبدالسلام عرف منا خان، کمتول سرکل کے پولیس انسپکٹر بسنت کمار جھا، کمتول تھانہ انچارج سرور عالم ،ڈاکٹر مستفیض احمد، محمد راجہ خان، مولانا ارشد فیضی، ڈاکٹر محمد دانش، سید تنویر انور، سید اعجاز انور، ڈاکٹر محمد سیف ، ضلع پریشد رکن مولانا حبیب اللہ ہاشمی، ذولقرنین، مکھیا محمد نرالے، ڈاکٹر حامد، سابق مکھیا مہیش ساہ سمیت کئی سیاسی، سماجی اور عوامی نمائندے موجود تھے۔انہوں نے نوعروس جوڑے کو خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کی دعائیں دیں اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔