سمستی پور

چکروتی طوفان سے ہوئی فصلوں کے نقصان کا سروے کراکے حکومت معاوضہ دے:آلوک مہتا

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) یاس طوفان کی وجہ سے اجیار پور اسمبلی حلقہ سمیت پوری ریاست کے کسانوں کی فصل میں ہوئی نقصان کا سروے کرا کر بہار حکومت انہیں معاوضہ دینے کا کام کریں یہ باتیں راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی پرنسپل جنرل سکریٹری و اجیار پور کے ایم ایل اے آلوک کمار مہتا نے وزیر اعلی نتیش کمار سے مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر مہتا نے کہا کہ یاس طوفان کی وجہ سے کسانوں کی فصل کے ساتھ ساتھ کئی کسانوں کے گھر ، مویشیوں کی موت اور دیگر بہت سے نقصانات ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ فصلیں ضائع ہوئ ہیں۔ سرکار سروے کراکر فوری طور پر کسانوں کو معاوضہ دیں، تاکہ کاشتکاروں کو کچھ مدد مل سکے،اسکے علاؤہ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مہلوکین کے لواحقین کو معاوضہ جلد از جلد دستیاب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو بھی سرکار معاوضہ دیں جو کرونا پازیٹیو تو تھے لیکن جانچ سے قبل ہی انکی موت ہو گئی،انہوں نے کہا کہ دیہی حلقہ میں درجنوں ایسے مہلوکین ہے جنکی موت کرونا کی وجہ سے ہوگئ،لیکن جانچ کٹ کی قلت کی وجہ سے انکا کرونا جانچ نہیں ہو سکا،انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ حلقہ ترقی منصوبہ سے دو کروڑ روپیہ سرکار کے حوالے کیا تاکہ اجیار پور حلقہ میں ترقی ہو،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرائمری سب ہیلتھ سنٹر میں صحت مند انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ جہاں کوئی عمارت نہیں ہے ،وہاں عمارت تعمیر کی جائے ، ڈاکٹر کی ، دوائی کا انتظام کیا جائے۔ پنچایتوں میں ، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پنچایت کے تمام لوگوں کا کرونا جانچ اور انہیں دوائیں فراہم کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button